30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چل دیے اور پوچھا کتنا وقت لگ جائےگا؟
میں نے عرض کیا: مشتاق بھائی! بس پانچ دس منٹ لگیں گے، آپ نے بس بسم اللہ پڑھانی ہے۔جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ کوئی پھول لینے گیا ہوا تھا تو کوئی مٹھائی، غرضیکہ سبھی مصروف تھے بسم اللہ خوانی کا ابھی کچھ انتظام نہ تھا۔ انہی تیاریوں میں تقریباًایک گھنٹہ گزر گیا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اس دوران کسی قسم کے غُصّے کا اظہار نہیں فرمایا۔جب تمام انتظامات مکمل ہوگئے اور حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمیرے مدنی مُنّے کو بسم اللہ پڑھا کر واپس تشریف لے جانے لگےاتنی تاخیر ہوجانے باوجود اتنا بھی نہ کہا کہ ”آپ نے بہت دیر کردی۔“ یہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حُسنِ اخلاق کا بہترین نمونہ تھا، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکبھی کسی کا دل نہ توڑتے تھے۔
| میں مبلغ بنوں سنّتوں کا ،خوب چرچا کروں سنّتوں کا |
| یا خدا ! درس دوں سنّتوں کا ،ہوکرم! بہرخاک مدینہ(1) |
حقوق العباد کا خیال
حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی حقوقُ العباد کے معاملے میں بہت احتیاط فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ بابُ المدینہ میں بہت بڑی محفلِ نعت ہو رہی تھی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … وسائل ِ بخشش،ص۱۸۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع