30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو کئی اسلامی بھائیوں نے دیکھا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بھی اپنا کام اپنے ہاتھ سے کرنے میں کسی قسم کی شرم و عار محسوس نہ کرتے چنانچہ ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے: ایک بارمیں حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی سے ملنے آپ کے مکتب میں حاضر ہوا تو دیکھا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سیڑھی پر بیٹھےاپنےمکتب کے ٹیلی فون کی تارصحیح کر رہے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہان دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران تھے ۔
گھر کے کام خود کرتے
آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ گھر کے کام اپنے ہاتھ سے فرمایا کرتے تھے۔ بعض اوقات گھر میں پانی نہ آتا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہخود ہی گیلن بھر لاتے، جب مدنی کاموں کی مصروفیات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکسی نہ کسی اسلامی بھائی سے فرمادیتے کہ میرے گھر پانی پہنچا دینا لیکن یاد رہے! جو پیسے بنتے ہوں، لازمی لینا ہوں گے۔
مجھے پانی بھرنا ہے
باب المدینہ کراچی کی ایک کابینہ کے نگران اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ مرحوم نگران شوری حاجی محمد مشتاق عطاری عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالبَارِی مدنی کاموں میں شب و روز مصروف رہا کرتے لیکن اس کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ گھریلوکا م بھی خود انجام دیا کرتے تھے چنانچہ ایک مرتبہ اجتماع ِ ذکر و نعت میں کافی تاخیر ہوگئی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع