30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتاہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی حاجت پوری فرماتاہے اور جو کسی مسلمان کی ایک پریشانی دور کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دور فرمائے گا اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ (1)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِيْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اپنا کام اپنے ہاتھوں سے کرتے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب کسی کو کوئی مَنْصَب مل جاتاہے توبسا اوقات وہ اُسےچھوٹے چھوٹے کام کرنے میں ہچکچاہٹ ہوتی ہے بلکہ بعض لوگ تو اسے اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں یاد رہے کہ ہمارے نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم محبوبِ خدا اور امامُ الانبیاء ہونے کے باوجود اپنے کام اپنے مبارک ہاتھوں سے کیا کرتے تھے جیسا کہ
حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں: نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے کپڑوں کو خود پیوند لگاتے نعلین شریف سِی لیتے اور جیسے تم اپنے گھر میں کام کرتے ہو اسی طرح آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم بھی گھر کا کام کرتے تھے۔ (2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … مسلم، کتاب البر والصلة ،باب تحریم الظلم،ص ۱۳۹۴، حدیث: ۲۵۸۰
2 … مصنف عبدالرزاق، باب عمل النبی ،۱۰/۲۴۲، حدیث:۴۸۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع