30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تشریف لائے، میں نے پریشانی کی وجہ دریافت کی تو رات کا واقعہ سنایا اور فرمایا جس اسلامی بھائی کو میں نے راستے سے ہٹایا تھا، کہیں اس کی دل آزاری نہ ہو گئی ہو، بس یہی سوچ سوچ کر میں سو نہیں سکا ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا، شاید ابھی محفل جاری ہو اور وہ اسلامی بھائی مجھے مل جائیں تاکہ میں ان سے معافی مانگ سکوں یہ فرما کر فوراً اسی جگہ پہنچے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس اسلامی بھائی سے ملاقات ہو گئی، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اس سے معافی مانگی اور پھر مسجد تشریف لاکرنمازِ فجر باجماعت ادا فرمائی۔
| مِرے اَخلاق اچھے ہوں مرے سب کام اچھے ہوں |
| بنا دو مجھ کو تم پابندِ سنّت یارسولَ اللہ(1) |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مندرجہ بالا واقعات سے ہمیں نصیحتوں کے بے شمار مدنی پھول ملتے ہیں۔ڈھیروں مصروفیات کے باوجود ایک عام اسلامی بھائی کی دلجوئی کا اہتمام کرنا آپ ہی کا حصہ تھا۔عام طور پر لوگ اپنے ماتحتوں سے اچھا سُلوک نہیں کرتے جس کے نتیجے میں ایذائے مسلِم جیسا گناہ سرزد ہو جاتا ہے۔ ایذائے مسلِم کی مَذَمَّت پر ایک فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممُلاحظہ فرمائیے چنانچہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … وسائلِ بخشش ص ۳۳۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع