30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسان کامقصدِحیات نیک اعمال کے ذریعے اپنے ربِّ کریم عَزَّ وَجَلَّکی رِضا کاحصول ہے،جسے یہ نعمت نصیب ہوگئی وہ دنیاو آخرت میں کامیاب ہوگیااوراللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس عمل سے راضی ہوتاہے، جوخالص اسی کے لئے ہواورجوعمل اُس کے غیرکے لئے کیاجائے، وہ نامقبول ہے۔
اخلاص میرے رازوں میں سے ایک راز ہے
سرکارِ مد ینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ”اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتا ہے: اخلاص میرے رازوں میں سے ایک راز ہے، جو میں نے اپنے اُن بندو ں کے دلوں میں بطورِ امانت رکھا ہے، جن سے مجھے محبت ہے۔“(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جہاں اخلاص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہے، وہیں ریاکاری جہنم کی حقداری کا باعث بنتی ہےچنانچہ
ریا کار پرجنت حرام ہے
شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ”اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہر رِیاکار پر جنت کو حرام کردیا ہے۔“(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … فردوس الاخبار ،باب القاف ،۲/۱۴۵،حدیث:۴۵۳۹
2 … جامع الاحادیث،الھمزۃ مع النون ،۲/۴۷۶، حدیث:۶۷۲۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع