30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی مالِ دنیا سے نفرت اور بے رغبتی ملاحظہ فرمائی۔ آئیے اسی ضمن میں حبِّ مال کی مذمت پر فرمانِ مصطفٰے (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ملاحظہ فرمائیے چنانچہ
حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:”دو خون خوار بھیڑئیے بکریوں کے ریوڑمیں چھوڑدئیے جائیں تووہ اس قدرنقصان نہیں کرتے جتنا نقصان مسلمان آدمی کے دین میں مال اور منصب کی محبت سے ہوتا ہے۔“(1)
وسائل کی کمی مدنی کام میں رکاوٹ نہ بنی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مُتَوَسِّط طبقے سے تعلق رکھنے والے گھر کے واحد کفیل تھے ۔ ظاہری وسائل اگرچہ محدود تھے لیکن اس کے باوجود انہیں کبھی مالی کمی یا تنگی کا شکوہ کرتے ہوئے نہیں سُنا گیا بلکہ ہر وقت مسکراتے ،لوگوں کا غم بانٹے ،دوسروں کی ڈھارس بندھاتےہی نظر آتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا اور نہ ہی کبھی کسی سے اپنی ذات کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا بلکہ شہرت کے سبب آنے والی دولت کوبھی شکریہ کے ساتھ تو کّل اور اِخلاص کے دروازے سے رخصت فرما دیتے۔یہاں وہ اسلامی بھائی خصوصی تو جہ فرمائیں کہ جن کے دل میں شیطان کم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … ترمذی،کتاب الزھد، باب ماجاء فی اخذالمال ،۴/۱۶۶، حدیث:۲۳۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع