30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہِ الْبَارِی ایک اسلامی بھائی کے گھر افطار اجتماع میں مدعو تھے۔ اس اجتماع میں صاحبِ ثروت حضرات بھی موجود تھے جب حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیپہنچے تو اجتماع گاہ کھچاکھچ بھر چکی تھی ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنی شہرت و حیثیت کی وجہ سےلوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے جانے کی بجائے وہیں جوتوں کی جگہ پر بیٹھ گئے بعد میں جب اہلِ خانہ کو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کوباصرار اٹھا کر آگے منچ پر بٹھایا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عاجزی سے اہلِ خانہ اس قدر متأثر ہوئے کہ گھر کے کئی افرادنے عمامہ شریف سجا لیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔
اپنی ذات کے لیے نذرانے نہ لیتے
اپنی ذات کو ترجیح دینا اور تنظیمی مَفادات کو پسِ پُشت ڈال دینا حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی فطرت میں شامل نہیں تھا بلکہ اگر کوئی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو آپ کی ذات کے لیے نذرانے پیش کرتا تو اسے اپنی ذات پر خر چ کرنے کے بجائے مدنی کاموں میں صَرف فرماتے جیسا کہ ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: ایک مرتبہ ہم نےاپنے حلقے میں اجتماعِ ذکرونعت کا اہتمام کیا اور حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی بارگاہ میں دعوت پیش کی، جسے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے شرفِ قبولیت بخشا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے آنے کی کوئی تشہیرنہ ہوئی تھی۔ بس لوگ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی دلنشین آواز سن کر جمع ہوگئے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع