30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ماتھے پر شِکنیں تک نہیں دیکھیں۔ جب کسی کو وَقت دیتے تو حتَّی الامکان اس کی پابندی فرماتے۔ بار ہا دیکھا کہ جب اجتِماعِ ذکرو نعت میں نعت شریف پڑھنے کیلئے شرکت کیلئے یا نکاح پڑھانے کیلئے سُواری کی آفر کی جاتی تو یہ کہہ کر انکار فرما دیتے کہ میرے پاس بائک (bike)ہے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اِسی پر حاضِر ہو جاؤں گا بس مجھے پتا بتا دیجئے۔ آنے جانے کا کِرایہ وغیرہ مانگنا تو ایک طرف رہا کوئی از خود پیش کرتا تب بھی اکثر مُسکرا کر ٹال دیتے۔ 19.12.1996کو میرا نکاح تھا میری درخواست پر بارات کے ساتھ لانڈھی قائدآبادتشریف لے آئے، نکاح بھی پڑھایا اور سہرا بھی پڑھا۔واپَسی پر گھر والوں نے کافی اصرار کیا کہ آپ کو دولھا کی گاڑی میں گھر پہنچا دیتے ہیں یا ٹیکسی کروا دیتے ہیں مگر نہ مانے اور بکمالِ انکِسار لانڈھی قائدآباد تا اورنگی ٹاؤن کا طویل سفر عام روٹ کی بس میں اِختیار فرمایا۔“(1)
| حضرتِ مشتاق عطاّری سے ہم کو پیار ہے |
| اِنْ شَآءَاللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی سیرت و کردار کے اس مختصر سے خاکہ سے ہمیں درج ذیل مدنی پھول ملتے ہیں ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ غیبت، غصّہ، حوصلہ شکنی، دل آزاری، جلدبازی اور غُرورو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … فیضانِ سنّت،۱/ص۶۳۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع