30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی ہے اگر اس میں قابلیت اور صلاحیت کے پھل لگ جائیں تو اسے رحمتِ الٰہی سمجھ کر جھک جاناچاہیے ورنہ ان صلاحیتوں کے رس دار پھلوں کو تکبر کے نوکیلے کانٹے بے پنا ہ نقصان پہنچائیں گے لہٰذا اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضاکی خاطر عاجزی اپنانے ہی میں عافیت ہے، تکبر کی ہلاکت کے بارے میں یہ روایت ملاحظہ فرمائیے چنانچہ نبیٔ کریم، رَءُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن متکبرین کو انسانی شکلوں میں چیونٹیوں کی مانند اٹھایا جائے گا، ہر جانب سے ان پر ذِلَّت طاری ہوگی، انہیں جہنم کے بُوْلَس نامی قید خانے کی طرف ہانکا جائے گا اور بہت بڑی آگ انہیں اپنی لپیٹ میں لے کر ان پر غالب آجائے گی، انہیں طِیْنَۃُ الْخَبَال یعنی جہنمیوں کی پیپ پلائی جائے گی۔“(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دُرود پاک لکھنے کی عادت
حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عادت تھی کہ جب بھی آقائے دوجہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا اسمِ گرامی لکھتے تو درودِ پاک ضرور لکھا کرتے تھےبلکہ اگر کسی نعت کی کتاب میں اسمِ پاک کے ساتھ دُرود شریف نہ لکھا ہوتا تو اپنے قلم سے اپنی کتاب پر لکھ لیا کرتے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ایک ایسی ڈائری کی بھی زیارت نصیب ہوئی، جس کے ہر صفحے کی پیشانی پر حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، باب ماجاء فی اوانی الحوض ۔۔الخ،۴/۲۲۱،حدیث:۲۵۰۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع