30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چل مدینہ کا قافلہ
حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیجب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ چل مدینہ کی سعادت سے سرفراز ہوئے تو وہ منظر قابلِ دید تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکومدینہ مسجد اورنگی ٹاؤن سے ایک قافلے کی صورت میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قافلے سے ملنا تھا۔ چنانچہ جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا قافلہ مسجد سے روانہ ہوا تو دل موہ لینے والا منظر تھا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ايك اسلامی بھائی سے نعت شریف پڑھنے کا فرمایا۔ جب اس نے نعت شریف پڑھنا شروع کی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ عشقِ رسول و حاضریٔ طیبہ کے سوز میں بے خود ہوگئے،آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات ہونے لگی اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ دائیں بائیں کھڑے لوگوں سے بے پرواہ ہو کر یادِ مدینہ میں روتے ہوئے جا رہے تھے۔
نعت خوانی میں تکبر نہ تھا
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اپنے نعت خواں ہونے اور خوش اِلْحان ہونے پر کبھی تکبّر نہ کیا۔ کوئی وقت لینے آتا تو یہ نہیں کہ فلاں وقت آؤں گا، فلاں وقت اتنے بجے چلا جاؤں گا، نہیں بلکہ بارہا دیکھا گیا اوّل وقت میں ہی تشریف لے آتے اور آخر درودوسلام تک بیٹھے رہتے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پھل دار درخت کی ٹہنی کتنی جھکی ہوئی ہوتی ہے اور اس کے جھکنے کی وجہ اس پر لگے ہوئے پھل ہوتے ہیں یہ ہی معاملہ انسان کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع