30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(پہلا:)وہ شخص جواللہتعالیٰ کی رضا کے لئے قرآن پڑھے اور اس کے ذریعے قوم کی امامت کرائے اور قوم بھی اس سے راضی ہو۔ (دوسرا:) اللہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے لئے نمازوں کی طرف بلانے والا (یعنی مؤذِن) ۔(تیسرا:) وہ غلام جس نے اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ اور اپنے دُ نْیَوی آقا کا معاملہ خوش اُسْلوبی سے نبھایا۔“(1) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی نےامامت کی سعادت بھی پائی اور کئی سال تک اس مَنْصَب پر فائز رہے۔امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتےہیں:”مدینہ مسجِد (اورنگی ٹاؤن بابُ المدینہ)میں کئی سال تک اِمامت فرماتے رہے۔ 1995ءتاوفات جامِع مسجِد کنزُالایمان (بابر ی چوک بابُ المدینہ کراچی)میں امامت وخِطابت کے مَنصب پر فائِز رہے۔“ (2) کچھ عرصہ صدیقیہ مسجداور عمر ِفاروق مسجد اورنگی ٹاؤن میں بھی امامت فرمائی ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی امامت کا تذکرہ آتے ہی دل پکاراٹھتا ہے کہ ”امام ہو تو ایسا“ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی مقبولیت، حُسنِ اخلاق اور خوش الحانی کا اندازہ یوں لگائیے کہ ہمارے ہاں عموماً جمعہ کے دن لوگوں کی ایک بھاری اکثریت عین جماعت کے وقت داخلِ مسجد ہوتی ہے ۔ بیان سے پہلے ہی مسجد کا بھر جانا تو آج بہت ہی مشکل ہے مگر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … معجم اوسط ،من اسمہ ولید ، ۶/۴۲۵، حدیث:۹۲۸۰
2 … فیضانِ سنّت،۱/۶۳۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع