30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیّدنا عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیّدنا رجا بن حَیْوَۃ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکو وصیَّتِ خلافت لکھے جانے سے قبل بھی قسم دے کر کہا تھا کہ اگر سلیمان بن عبدالملک ”ولی عہدی“ کے لیے میرا نام لے تو منع کردیجئے گا اور اگر میرا نام نہ لے تو آپ بھی نہ لیجئے گا۔“ (1)
احساس ذمہ داری کی وجہ سے رونے لگے
حضرت سیّدنا حماد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد بیان کرتے ہیں کہ جب حضرت سیّدنا عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز خلیفہ مقرر ہوئے تو رونے لگے۔ جب میں نے رونے کی وجہ دریافت کی تو فرمایا: ”حماد! مجھے اس ذمّہ داری سے بڑا خوف آتا ہے۔“(2)
امام ہو تو ایسا !
نماز کی امامت سعادت اور اس میں امام کے لیے بروز قیامت گھبراہٹ سے حفاظت کی بشارت ہے جیسا کہ حضرتِ سیدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:تین لوگ ایسے ہونگے جنہیں بڑی گھبراہٹ(یعنی قیامت)دہشت زدہ نہ کرسکے گی اورحساب ان تک نہ پہنچے گا، وہ مُشْک کے ٹیلےپرہونگےیہاں تک کہ مخلوق حساب سے فارغ ہوجائے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…1 سیرت ابن عبد الحکم،باب استخلاف عمر و کرایتہ ذالک الخ ،ص۳۰
2 … تاریخ الخلفاء،عمر بن عبدالعزیز ،ص۱۸۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع