30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رُکْ کر دعا کرنا چاہے اس کے لیے پیدل رَمی کرنا افضل ہے اور جسے نہ رکنا ہو اس کےلیے سواری کی حالت میں رمی کرنا افضل ہے۔“ حضرت ابراہیم بن جراح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ (جب تھوڑی دیر بعد) میں رخصت ہوا تو ابھی دروازے تک ہی پہنچا تھا کہ رونے کی آواز آئی، واپس پلٹ کر دیکھا تو امام ابو یوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی روح قفسِ عُنصری سے پرواز کر چکی تھی۔ (1)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
حاجی مُشتاق نگرانِ شوریٰ بن گئے
حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی مدنی ترقی بیان فر ماتے ہوئے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت تحریر فرماتے ہیں: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ حاجی محمد مشتاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّزَّاق کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آواز بَہت ہی سُریلی بخشی تھی،بڑے بڑے اجتِماعاتِ ذکرو نعت میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نعتیں سنانے اور عاشِقانِ رسول کو تڑپانے لگے، مُبَلّغ بھی بہت اچّھے تھے، مَدَنی کام کا جذبہ بھی خوب تھا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کوبَہُت ترقّی عطا فرمائی،جنوری2000 میں شہر بھر کے نگرانوں کی منظوری سے بابُ المدینہ کراچی کے نگران بنے اور اسی برس اکتوبر میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران کے منصب پر مُتَمَکِّن ہو گئے۔ (2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … الجواهرالمضيه في طبقات الحنفيه،حرف الالف ،باب من اسمہ ابراہیم ،۱/۳۶
2 … فیضانِ سنّت،۱/۶۳۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع