30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلبلِ روضہ رسول حاجی مشتاق عطّاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کا غائبانہ تعارف مجھےآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی نعتوں کی کیسٹوں سے ہوا ۔یوں تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِ کا پڑھا ہوا ہرکلام سننے والے کو محظوظ کردیتا ہے مگر بالخصوص آپ کے پنجابی کلام پنجاب میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ایک مرتبہ میں نے حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی ایک نعتیہ کیسٹ ’’قصیدہ بردہ شریف (ایک مخصوص انداز میں)‘‘ سُنی۔ جس میں آپ نے دیگر اشعار کے ساتھ ملا کر قصیدہ بردہ شریف کو ایسی سَلاسَتْ اور پُرتاثیر انداز میں پڑھا کہ میرے دل پر رقّت طاری ہوگئی اور میری آنکھوں سےآنسو جاری ہوگئے ۔
بزرگوں کے ادب کی انوکھی مثال
باب المدینہ( کراچی)لائٹ ہاؤس کی جامع مسجد عثمانِ غنی کے قریب رہائش پذیر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بچپن کے صحبت یافتہ عمر رسیدہ سفید ریش اسلامی بھائی محمد اقبال عطاری کے بیان کا خلاصہ ہے:میرے ایک دوست کے ہاں اجتماع ِ ذکر ونعت تھاجس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے نگران اور عالمی شہرت یافتہ نعت خوان حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔میں نماز پڑھ کر فارغ ہوا تومیرے دوست نے کہا :آیئے مشتاق بھائی کو لینے چلتے ہیں۔میں اپنے دوست کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ہم حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پا س پہنچے ۔مشتاق بھائی اگلی سیٹ پر بیٹھے اور ڈرائیور نے گاڑی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع