30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھی کی لیکن یہ نئےنئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہوئے ہیں۔میں نے سوچا کہیں ان کا دل نہ ٹوٹ جائے، اس لیے ساری رات کی تھکاوٹ کے باوجود میں نے چالیسویں کی محفل میں شرکت کی ہامی بھر لی۔انہی اسلامی بھائی کا بیان ہے حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی کوشش ہوتی تھی، کسی کا دل نہ ٹوٹ جائے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں ایسے درد اور ایسی برکت سے نوازا تھا کہ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی قبر پر کروڑوں رحمتوں کی بارش فرمائے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کے درجات بلند فرمائے انکے صدقے ہماری مغفرت فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
طلبہ کی تربیت کا انداز
حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والے اورنگی ٹاؤن میں مقیم ایک اور اسلامی بھائی کا بیان ہے :حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ میں نیکیوں کاجذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی کوشش ہوتی کہ میں خود بھی نیکیاں کروں اور مجھ سے وابستہ اسلامی بھائی بھی نیکیاں کریں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے تمام شاگردوں کو گناہوں سے دور اور نیکیوں کا پیکر دیکھنا چاہتے تھے۔اس لیے نیک اعمال کی طرف خاص توجہ دلواتے ،تلاوتِ قرآن اور دُرُودِ پاک کی کثرت کا ذہن دیتے، بدنگاہی، جھوٹ، چغلی، وعدہ خلافی،نماز نہ پڑھنا، والدین کی نافرمانی، بڑوں کی بے ادبی جیسے کاموں سے دُور رہنے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع