30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محبت میں اور اضافہ ہو گیا۔ الغرض ایک دن میں لوگوں سے پوچھتا پوچھتا حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس جا پہنچا۔میں نے دیکھا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ چادر اوڑھے زمین پر سو رہےتھے۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اوپر سے بھی گزر رہے تھے ۔میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عاجزی و انکساری سے بے حد متأثر ہوا کہ اتنا بڑا نعت خوان جس کے ہزاروں چاہنے والے ہیں، وہ اس قدر عاجزی کا پیکر ہے۔جب مجھے حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تو ان کی مسکراہٹیں،نرمی و ملنساری ، حسنِ اخلاق دیکھاتو میں بہت متأثر ہوا ۔پھر مجھے جب جہاں موقع ملتا ان کی زیارت کی نیت سے ان کے پاس جاتا۔
| وہی آنکھ اُن کا جو مُنہ تکے وہی لب کہ محوہوں نعت کے |
| وہی سرجو اُن کے لئے جھکے وہی دل جو اُن پہ نثار ہے (1) |
بیماری کے باوجود مہمان نوازی
رُکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقا رالمدینہ عطاری کا بیان ہے :جن دنوں حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیمار تھے تو میں ان کی عیادت کے لیے چند اسلامی بھائیوں کے ساتھ جامع مسجد کنزُالایمان کے قریب ان کے گھر حاضر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] …حدائقِ بخشش ،ص ۳۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع