30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شاگرد اور زبردست عالم و صوفی بزرگ ہیں فرماتے ہیں: بیت الخلاء میں مُعَظَّم اشیاء جیسے عمامہ شریف ، مسواک اور کنگھی(ان کی تعظیم کی وجہ سے)نہ لے کر جانا مستحب ہے ۔ (1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رہے عمامے سمیت بیتُ الخلاء جانا کوئی گناہ کا کام نہیں ہے جیسا کہ بَحرُالعُلُوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ القَوِی فرماتے ہیں: پیشاب یا پاخانہ کے لیے ننگے سر جانا منع ہے، تو ٹوپی، عمامہ جو بھی پہنے ہو، استنجا کے لیے جا سکتا ہے۔ (2)
سلام کی عادت
حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اس فرمانِ مصطفےٰ ’’سلام کو عام کرو ‘‘پر بڑی سختی سے عمل فرمایا کرتے تھے ۔حتی کہ ایک کمرے سے دوسرے میں تشریف لے جاتے تو بھی سلام کیا کرتے۔یہ سلام کے آداب میں سے بھی ہے چنانچہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرہ سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو، وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔ (3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … قطب الارشاد، ص ۱۶۵
2 …فتاویٰ بحر العلوم، ۵/۴۱۲
3 …101مدنی پھول ،ص۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع