30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
احساسِ ذمہ داری
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی ابورضامحمد علی عطاری کا بیان ہے :جب حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بیماری بڑھی تو ایک بار مرکزی مجلسِ شُوریٰ کے مشورے میں ارشاد فرمایا:آپ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عرض کر کے کوئی اور نگرانِ شوریٰ مقرر فرمالیجئے،میری طبیعت میرا ساتھ نہیں دیتی،اب مجھ سے سفر نہیں ہوتا، اسی لیے کام بھی نہیں کر پاتا۔ یہ فرما کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ زارو قطار رونے لگے۔ چنانچہ باہمی مشورے سے حضرت مولاناحاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو ان کا معاون بنادیاگیاالبتہ نگرانِ شوریٰ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ہی رہے۔
عمامے کا ادب
حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عادت مبارک تھی کہ استنجاخانے میں عمامہ شریف اُتار کر مگرسر ڈھانپ کر جاتے۔غالباً یہ عمل انہوں نے اپنے پیرو مرشد شیخ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے سیکھا تھا۔کیونکہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العَالیَہ کا معمول ہے کہ عمامہ اتار کر مگر سر ڈھانپ کر بیت الخلاء جاتے ہیں۔ عارف باللّٰہ علامہ فَقِیرُاللّٰہ علوی نقشبندی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ القَوِی (مُتَوَفّٰی ۱۱۹۵ھ) جو کہ شیخ الاسلام علامہ محمد ہاشم ٹھٹھوی عَلَیہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ القَوِی کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع