دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Attar ka Pyara | عَطَّار کا پیارا

book_icon
عَطَّار کا پیارا

لگتا ہے مشتاق بھائی ہمارے ساتھ ہیں

     حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے وصالِ مبارک کے کئی مہینے بعد آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے خاندان کے سبھی افراد کسی تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب جارہے تھے۔ٹرین ایک ایسے بیابان اور چٹیل میدان سے گزر رہی تھی، جہاں دور تک کسی  درخت کا نام و نشان نہیں تھا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بچوں کی امّی جان سر جھکائے، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی آواز میں یہ  نعت شریف ”کچھ ایسا کردے میرے کِرد گا ر آنکھوں میں “ سُن رہی تھیں۔ یکایک ٹرین کے پورے ڈبے میں تیز مگر بھینی بھینی خوشبو پھیل گئی۔ سب نے باہر کی جانب دیکھا لیکن وہاں تو چٹیل میدان تھا۔ڈبے میں بھی کوئی ظاہری سبب نظر نہیں آرہا تھا لیکن خوشبو مسلسل آتی جا رہی تھی بالآخر سب نے بیک زبان کہا:”لگتا ہے کہ مشتاق بھائی  بھی ہمارے ساتھ ہیں  ۔“

دنیوی معاملات میں بے نیاز دیکھا

     رکنِ مرکزی مجلسِ شُوریٰ حاجی ابو رضامحمد علی عطاری فرماتے ہیں :حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے بے حد سخی  طبیعت  پائی تھی۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی طبیعت میں نہ تو بخل تھا اور نہ ہی لالچ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  ملاقات کے لیے آنے والےاسلامی بھائیوں کو تحائف سے بھی نوازتے تھے۔ آپ کی سیرت  دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ حِرص نام کی کوئی شے آپ کو چُھو کر بھی نہیں گزری تھی ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن