30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تخلص”سگِ عطار “تھا
حاجی مشتا ق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ صرف نعت خواں ہی نہیں تھے بلکہ نعت گو شاعر بھی تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی نعتیں بھی تحریر فرمائیں، جن میں آپ نے ”سگِ عطار“تخلص اختیار فرمایا ۔
| عطار کا میں سگ ہوں سمجھو نہ در بدر ہوں |
| کیا خوب اپنی قسمت عطار کی بدولت |
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
وصال سے قبل کمرے میں خوشبو پھیل گئی
حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تیمار داری پر مقرر اسلامی بھائی کا بیان ہے :جب حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے وصال کا وقت قریب آیا تو کمرے میں بھینی بھینی خوشبو مہکنے لگی ،اچانک حاجی مشتاق عطاری انتہائی تکلیف کے باوجود اٹھ کر بیٹھ گئے ،اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے پھر خود ہی لیٹ کر قبلہ رخ ہوئے اور جاں جان ِ آفرین کے سپرد فرمادی ۔
مفسرِ شہیر حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نیک بندوں کے وصال کے وقت مہکنے والی خوشبو کےبارے میں فرماتے ہیں: بعض لوگوں کی وفات کے وقت ایسی خوشبو محسوس ہوتی ہےسمجھو حضور(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع