دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Attar ka Pyara | عَطَّار کا پیارا

book_icon
عَطَّار کا پیارا

مسکراہٹ نے مدنی انقلاب برپا کردیا

باب المدینہ (کراچی )کے علاقے رنچھوڑ لائن کے مقیم اسلامی بھائی اپنے مدنی ماحول میں آنے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں بیان کرنے کے لیےاکثرہمارے علاقے میں تشریف لاتے ۔ایک دن میں گھر کے کسی کام سے باہر نکلا  تو نعت شریف  کی آواز میرے کانوں میں رس گھولنے لگی  ، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ یہاں کوئی محفل ہے۔ میں نے جلد  اپنا کام مکمل کیا اور والدہ سے اجازت لے کر اس محفل میں شریک ہوگیا ۔اس وقت نہایت پُرنور چہرے  والے   با عمامہ مبلغِ دعوتِ اسلامی  نماز اور داڑھی وغیرہ کی ترغیب کے موضوع پربیان فرما رہے تھے ۔ ان کی میٹھی آواز اور پر اثر لہجہ دل  کو سکون فراہم کررہا تھا۔جب  بیان ختم ہوا تو میں بھی دیگر لوگوں کی طرح اس  خوش آواز مبلغ سے ملاقات کے لیے  حاضر ہوا،جب  میں نے اُن سے مصافحہ کیا تو حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے یوں مسکرا کر گرمجوشی سے مصافحہ فرمایا کہ ان کی ایک مسکراہٹ  میرے دل پر نقش ہوگئی اور میں  نے بھی عَہْد کرلیا کہ مجھے بھی نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے والا مبلغ بننا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس  ایک مسکراہٹ کی برکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور آج میں باب المدینہ کراچی کی ہلالی کابینہ کےنگران   کی حیثیت سے مدنی کاموں  میں مصروف ہوں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن