30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں :”دیکھیے !خوب صورت لب و لہجے میں کی جانے والی سنجید ہ اور علمی گفتگو کانوں کو بھاتی اور دل میں جلد اُتر جاتی ہے اور یہ سب ہمارے علم و عمل کی مضبوطی پر منحصر ہے لہذا علمِ دین حاصل کیجیے اور یہ لازمی سیکھ لیجیے کہ” کب ،کہاں، کیا بولنا ہے “اور یہی ہر دل عزیز مبلغ کی کامیابی کا راز ہے۔“
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حاجی محمد مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے اس مدنی پھول پر عمل کرتے ہوئے ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ انداز ِگفتگو پر خصوصی توجہ دےاور اس کے لیےہفتہ وار سنّتوں بھر ےاجتماع میں شرکت ، مدنی قافلوں میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل نیز امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےمدنی مذاکروں میں شرکت پر استقامت حاصل کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے علمِ دین میں بھی اضافہ ہوگا اور گفتگو میں بھی نکھار آئے گا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ملک بھر سےکثیر مکتو بات کا جواب دیتے
حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنگرانِ شور ی بننے سے پہلے بھی مشہورومعروف تھے اور اس منصب کو سنبھالنے کے بعداس میں کئی گنا اضافہ ہوا یہی وجہ ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو ملک بھر سے کئی اسلامی بھائی خطوط لکھا کرتے اور اپنے مسائل کا حل پوچھا کرتے تھے ۔ مصروفیت کے باوجود آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان سینکڑوں خطوط کا جواب تنہادیاکرتے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع