30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے ملتا متأ ثر ہوئے بغیر نہ رہتا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے وابستہ سینکڑوں اسلامی بھائیوں کے دل و دماغ میں آپ کی یادیں بسیں ہیں اور ان میں سے ہر ایک کے نہایت خوشگوار تأثرات ہیں ، ان سب کو سمیٹنے کے لیے صفحات کا دامن تنگ ہے۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ،بعض اراکینِ شوری اور آپ کے گھر والوں کے تأثرات پڑھئے اور حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی زندگی پر رشک کیجئےکہ اے کاش! ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کا جذبہ نصیب ہوجائے۔ ٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(۱)امیر ِاہلسنّت کے تأثرات
نعت خوانوں کے جو موجودہ حالات ہیں ، ان کی ایک تعداد میں حرص ،لالچ وغیرہ جیسی خامیاں پائی جاتی ہیںاَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ وہ حاجی مشتاق میں نہیں تھیں۔ ہمارا سالہا سال کا ساتھ رہا ہے ، وہ مجھ سے بہت محبت فرماتے تھے ،میں نے نہ دیکھا نہ سناکہ انہوں نے کبھی ایک روپیہ بھی کسی سے مانگا ہو۔نعت خواں عموماً عالم نہیں ہوتے لیکن حاجی مشتاق رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو اچھی خاصی دینی معلومات تھیں ۔ میری معلومات کے مطابق پاک و ہند میں کوئی ان جیسا نعت خواں نہیں، جس کے دنیا بھر میں اتنے چاہنے والے اور ماننے والے ہوں ۔پاکستا ن کے کتنے وزیر اعظم گزرے ہیں یہاں موجود لوگوں کو شاید ہی ان کے نام معلوم ہیں، اسی طرح ہزاروں نعت خواں گزرے لیکن شاید ہی ان کو کوئی اس طرح یاد کرتا ہو لیکن حاجی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع