30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نمازِ جنازہ کے شرکاء
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے جنازے کا منظر بڑا ہی روح پرور تھا۔ یوں لگتا تھا کہ جیسے لوگوں کا ایک سمندر اُمَنْڈ آیا ہو۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہل ِسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنا آنکھوں دیکھا حال بیان فرماتے ہوئے یوں رقمطراز ہیں: ” میں ( سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہُ ) نے بڑے بڑے حضرات کے جنازوں میں حاضِری دی ہے لیکن اِس سے پہلے کبھی کسی کے جنازے میں لوگوں کا اتنا اِزدِحام نہیں دیکھا تھا جتنا حاجی محمدمشتاق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاق کے جنازے میں تھا۔ بَہت رقّت انگیز مناظر دیکھنے میں آرہے تھے۔ غمِ مُشتاق میں دیوانے بِلک بِلک کر رو رہے تھے ۔ آہوں اورہچکیوں کی جگرپاش صداؤں اور نَمناک آنکھوں کے ساتھ انتہائی پُر سوز ماحول میں مرحوم کوصحرائے مدینہ (ٹول پلازہ با بُ المدینہ کراچی)کے اندر سپردِ خاک کیا گیا۔“ (1)
| عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے |
| محبوب کی گلیوں سے ذرا گھوم کے نکلے |
جس کے جنازے میں سو (100) مسلمان شریک ہوں
اُمُّ المؤمنین حضرت سیّدتناعائشہ صِدِّیقہ طَیِّبہ طَاہِرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … فیضانِ سنّت، ۱/۶۳۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع