30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ مسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف علٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلاممیں سرکارِمدینہ، سلطانِ باقرینہ قرارِقلب وسینہ ، فیضِ گنجینہ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم رونق افروز ہیں اور اردگرد انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،خُلَفائے راشِدین، حسنین کریمین اور بے شمار اولیائے کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالی عَلَیْہِم اَجْمَعِيْن حاضِر ہیں۔ ہر طرف سُکوت (یعنی خاموشی)طاری ہے، اتنے میں میٹھے میٹھے آقا مکّی مَدَنی مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرف مُتَوَجِّہ ہوئے، لبہائے مبارَکہ کو جُبنِش ہوئی، رحمت کے پھول جَھڑنے لگے اور الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے، (اے ابوبکر!)محمد مشتاق عطاری آنے وا لے ہیں میں ان سے مُصافَحہ کروں گا ، تم بھی مُصافَحہ کرنا ، وہ یہاں آ کر ہمیں نعتیں سنائیں گے۔پھر میری آنکھ کُھل گئی۔ جب دن نکلا تو خبر آئی کہ آج ۲۹ شَعبانُ المُعظَّم ۱۴۲۳ ھ (مطابق 5.11.2002)صبح سوا آٹھ اور ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی وفات ہوگئی ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔(1)
| لب پر نعتِ نبی کا نغمہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے |
| پیارے نبی سے میرا رِشتہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے |
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالی علیٰ محمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] …فیضانِ سنّت،۱/۶۳۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع