30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دِلی تمنّا
نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولاناحاجی محمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالیکے بیان کا خلاصہ ہے:حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کا یہ کلام بڑے شوق اور محبت سے پڑھا کرتے تھے:
| سرور کہوں کہ مالک و مولا کہوں تجھے |
| باغِ خلیل کا گلِ زیبا کہوں تجھے |
اور مجھے فرمایا کرتے:”عمران بھائی! میری تمنّا ہے کہ جنّت میں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا قرب نصیب ہو ،دربارِ اقدس لگا ہوا ہو اور مجھے فرمایا جائے کہ مشتاق وہی کلام سناؤ اور میں آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں یہی کلام پڑھوں۔“
دربارِمصطفےٰ میں انتظار
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کے بارےمیں فرماتے ہیں کہ میرا حُسنِ ظن ہے کہ حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی پررحمتِ عالَم ، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خصوصی نظرِ ِکرم تھی چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے کچھ اس طرح لکھا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پیر اور منگل کی درمیانی شب میں نے یہ ایمان افروز خواب دیکھا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع