30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وفات حسرت آیات
ثناخوانِ رسولِ مقبول ، بُلبلِ روضۂ رسول ،مَدَّاحِ صحابہ وآلِ بتول، گلزارِ عطاّؔر کے مُشکبار پھول، مبلِّغِ دعوتِ اسلامی الحاج قاری ابو عُبید محمد مشتاق اَحْمَد عطاّری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی۲۹ شَعبانُ المُعظَّم ۱۴۲۳ ھ(مطابق 5.11.2002)صبح سوا آٹھ اور ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان دنیائے فانی سے دَارُالبَقَاء کی جانب کوچ فرماگئے۔
ڈاکٹروں کے تأثرات
سخت سے سخت تر آزمائش کا مقابلہ کرنے کے لیے جس ڈھال کی ضرورت ہوتی ہے اس کا نام صبر ہے اور یہی دلیری اور بہادری کی علامت ہے جب کہ مشکلات پر واویلا کرنا بزدلی کی دلیل ہے ۔حاجی مشتاق عطاریرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےشدت ِ مرض کا مقابلہ صبر کی اسی ڈھال سے فرمایا ۔جن دنوں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سخت علیل تھے بیماری کی شدت کے باوجود صبر اور راضی برضائے الہٰی کا ایسا عملی مظاہرہ فرمایا کہ ڈاکٹروں کے تأثرات یہ تھے :”ہم نےاپنی مدت ِملازمت میں پہلا مریض ایسا دیکھا ہے، جس کی زبان پر شدید علالت کے باوجود اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور دورد شریف کا وِرْد ہی جاری رہتا ہے جبکہ اس نوعیت کے مریض درد کی شدت کی وجہ سےچیختے چلاتے ہیں، جس کی وجہ سے بسا اوقات انہیں باندھ کر رکھنا پڑتا ہے لیکن اس مریض نے ہمیں حیران کردیا۔“
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع