30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رات کے وقت حاجی محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی طبیعت بگڑی اور حالت غیر ہونے لگی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا کہ میرا رُخ قبلے کی سمت کر دو۔حکم کے مطابق آپ کا رخ قبلہ کی جانب کردیا گیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ آنکھیں بند کئے دُرُود و سلام اورکَلِمَہ طَیِّبَہ کا ورد کرنے لگے۔ کافی دیر تک آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاسی طرح ذکْر و دُرُود میں مصروف رہے اور بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبَہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پڑھتے پڑھتے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہپر نزع کا عالم طاری ہوا اور کچھ دیر بعدآپ کی روح اس فانی دنیا سے کوچ کرگئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی قبر مبارک کے احاطے میں ایک خاص خوشبوہر وقت مہکتی رہتی ہے۔(1)
| یہ عرض گنہگار کی ہے شاہِ زمانہ |
| جب آخِری وَقت آئے مجھے بھول نہ جانا |
| سکرات کی جب سختیاں سرکار ہوں طاری |
| لِلّٰہ! مجھے اپنے نظاروں میں گُمانا |
| جب دم ہو لبوں پر اے شَہَنشاہِ مدینہ |
| تم جلوہ دِکھانا مجھے کلمہ بھی پڑھانا(2) |
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … مردہ بول اٹھا، ص۱۴،۱۵ملخصاً
2 …وسائلِ بخشش ص ۳۵۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع