30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں: حاجی محمد مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کی وفات سے چند ماہ قَبل مجھے (سگِ مدینہ عُفِیَ عَنْہُ کو)کسی اسلامی بھائی نے ایک مکتوب اِرسال کیا تھا، اُس میں انہوں نے بَقسم اپنا واقِعہ کچھ یوں تحریر کیا تھا،”میں نے خواب میں اپنے آپ کوسنہری جالیوں کے رُوبرو پایا۔ جب میں نے جالی مبارک کے اندر جھانکاتو ایک دلربا منظر نظر آیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب و سینہ ، فیضِ گنجینہ ، صاحبِ مُعطَّر پسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف فرما ہیں اور ساتھ ہی شیخینِ کریمین یعنی حضرتِ سیِّدُنا ابو بکر صِدّیق اور حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بھی حاضِرِ خدمت ہیں۔ اتنے میں حاجی محمد مُشتاق عطاّری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی بارگا ہِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں حاضِر ہوئے سرکارِعالی وقار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حاجی مُشتاق عطاّری کو سینے سے لگالیا اور پھر کچھ ارشاد فرمایا مگر وہ مجھے یاد نہیں ۔پھر آنکھ کھل گئی۔ (1)
| آپ کے قدموں میں گِر کر موت کی یامصطفیٰ |
| آرزو کب آئے گی بَر، بیکس و مجبور کی(2) |
آخری لمحات
آخری وقت میں جو اسلامی بھائی ان کے پاس موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] …فیضانِ سنّت،۱/۶۳۲
2 …وسائلِ بخشش ص ۷۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع