30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وقف ہی رہے گی۔“یقیناً یہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی اِس نیت اور عمل کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا میں نہیں ہیں مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔
| قراٰنِ پاک کاقاری میرامشتاق عطاری |
| فیضانِ نعت ہے جاری میرا مشتاق عطاری |
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
اراکین ِشوری کو نصیحت
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی ابورضامحمد علی عطاری فرماتے ہیں: حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی اراکینِ شوری کو بارہا یہ نصیحت فرماتے:اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ،اختیار ات بھی عطافرمائے ہیں ،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہجیسے ولیِ کامل کی نگاہِ عنایت بھی مُیسرہے،غوثِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا ہم پر خوب فیضان ہے لہٰذا باہمی مشورے سے شرعی راہنمائی لے کر جو کرنا ہے، کرتے چلے جائیے یقیناً یہ ہم سب کے لیے ثوابِ جاریہ کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔یاد رکھیے! نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع نصیب والوں کو ملتا ہے اس موقعے کو غنیمت جانیے ،زندگی کا کیا بھروسا نہ جانے کب موت آجائے لہٰذا نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیجیے ۔شرعی راہنمائی ،باہمی مشورے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے دعائیں لے کر مدنی کام کو بڑھا نے کی کوششیں کرتے چلے جائیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع