30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پڑھ رہے ہوتے اور جیسے ہی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ پیچھے کی جانب سے منچ پر تشریف لاتے، حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ایک دم گھوم جاتے اور اس انداز میں کھڑے ہوتے کہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو پیٹھ نہ ہو تی۔
فون پر بات کا انداز
حضرت سیّدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیماری کی وجہ سے ٹیک لگائے ہوئے تھے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں حضرتِ ابراہیم بن طَہمان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا ذِکرِ خیر ہوا۔(یہ امامِ اعظم ابوحنیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے مشائخ میں سے ہیں) حضرتِ سیّدنا امام احمد بن حنبل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فوراً سیدھے بیٹھ گئےاور ارشاد فرمایا:صالحین کے تذکرے کے وقت ٹیک لگا کر بیٹھنا مناسب نہیں۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ہمارے اسلاف بزرگانِ دین کا کیسا ادب و احترام فرمایا کرتے تھے۔حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت میں اس ادب و احترام کے جلوے عام ہیں چنانچہ
حاجی مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے بیٹے کا بیان ہے:جب کبھی گھر میں موجودگی کے دوران شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فون آتا اور گھر والے بتاتے کہ باپا کا فون ہے تو ابو جان نے اگرقمیض نہ پہنی ہوتی تو آناً فاناً قمیض پہنتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
[1] … تاریخ بغداد،ابراھیم بن طھمان،۶/۱۰۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع