30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صرف ہزاروں یا لاکھوں دینے والے نہیں بلکہ ۱۰ اور ۲۰ روپے دینے والے بھی بہت اہمیت کے حامل تھے۔ نیز آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسبھی سے رابطہ رکھتے تھے۔
ایک کامل مرید
نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولاناحاجی ابوحامدمحمدعمران عطاری مدظلہ العالی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ ”حاجی مشتاق عطاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیکی ان گِنت صفات و خصوصیات میں سے ایک لاجواب صفت یہ تھی کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک کامِل مرید تھے۔مدنی ماحول سےوابستگی سے قبل کہیں ملازمت کرتے تھے اور ایک پروفیشنل اور آرام و آسائش کی زندگی گزار رہے تھے۔ مگر جیسے ہی دامنِ عطار سے وابستہ ہوئے سب کچھ چھوڑدیا اور بس مرشِد کے در کے ہو کر رہ گئے۔ سمجھداری، عقلمندی، تدبُّر جیسی خصوصیات کے حامل ہونے کےباوجود اپنے پیرو مرشد کی عقل، فراست، دور اندیشی اور ذہانت کے آگے ہمیشہ اپنے آپ کو جھکائے رکھا۔ امیرِ اہلسنّت کی توقعات کے مطابق انہوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے میں ہر وقت اطاعت و فرمانبرداری سے خود کو پیش کیے رکھا۔ طریقت کی راہ میں تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہزبانِ حال سے کہتے ہوئے سنائی دیتے تھے کہ ”پیرِ کامل کے معاملے میں دماغ کا استعمال نہیں کیا جاتا۔ پیرِ کامل کے معاملے میں فیصلے دل ہی سے لیے جاتے ہیں جب دل اور دماغ لڑائی کریں گے تو آدمی کہیں کا نہیں رہتا۔ جب پیرِ کامل کو دل دے دیا تو وہاں دماغ کا کوئی کام نہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع