دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aslahay ka Saudagar | اسلحے کا سوداگر

book_icon
اسلحے کا سوداگر

{ 10} قبولیت کی گھڑیاں

          ڈیرہ مراد جمالی (صوبہ بلوچستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا                     لبّ لباب کچھ اس طرح ہے کہ میں سانس کی تکلیف میں مبتلا تھاجس کا میں نے بہت علاج کروایا لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔میری اس بیماری کے سبب میں اور میرے اہلِ خانہ بہت پریشان تھے کیونکہ ایک خطیر رقم میرے علاج معالجہ پر صرف ہورہی تھی مگر کچھ خاطر خواہ افاقہ نہیں ہورہا تھا ۔پھر رمضانُ المبارک کاماہ مقدس تشریف لایا اور خوش قسمتی سے مجھے اعتکاف میں بیٹھنے کا شوق پیدا ہوا ، چنانچہ میں اپنے شوق کی پیاس بجھانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ اعتکاف میں بیٹھ گیا، جہاں مُعتَکِفِین پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں چھما چھم برس رہی  تھیں۔ دورانِ اعتکاف میں نے اپنے ربّعَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں خوب رو رو کراپنی بیماری سے صحّت یابی کی دعائیں کیں۔بس وہ قبولیّت کی گھڑیاں تھیں میری دعاؤں کو بھی قبولیت کا شرف حاصل ہو گیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّمجھے اعتکاف کی بَرَکت سے سانس کی تکلیف سے نجات مل گئی۔یہ سب قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکتیں ہیں کہ جہاں دکھیاروں کے دکھ کا دَرماں ہوتا ہے۔ یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں اعتکاف کی بَرَکت سے صحّت کی دولت سے بہرہ مند ہوکر خوشی خوشی گھرلوٹا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 { 11} بدعقیدگی سے توبہ

          شجاع آباد (مدینۃ الاولیا، ملتان ) کے ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے تربیتی اعتکاف میں حاصل ہونے والی برکات کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میرا بد مذہبوں و بدعقیدہ لوگوں  کی صحبت میں بیٹھنے کا معمول تھاجن کی صحبت بد کی بدولت میرے عقائد میں بھی دن بدن بگاڑ پیدا ہوتاجارہا تھا۔اسی دوران خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی میٹھی نظر مجھ پر پڑ گئی۔ان سے آہستہ آہستہ ملاقات کا سلسلہ شروع ہوگیا پھر انھوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرناشروع کی تو  ان کا حسنِ اخلاق بلند کرداراور شیرینی سے تر بتر الفاظ میرے دل میں جگہ بنانے لگے جس کے نتیجے میں مدنی ماحول کے قریب ہونے لگا ۔2005 ء میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کی توعاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میرے عقائد بھی درست ہوگئے اورمیری دینی معلومات میں بھی ڈھیروں ڈھیر اضافہ ہوا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں اعتکاف کی بَرَکت سے میں گناہوں بھری زندگی ترک کرکے بد عقیدہ لوگوں کی صحبت سے کنارہ کشی اختیا ر کر کے اپنے خالی دامن میں نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کیلئے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔اسی مدنی ماحول کا فیضان تھا کہ میں نے 2008 ء میں دعوتِ اسلامی کے سندھ سطح کے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی جس کی بَرَکت سے مجھے ایک  مرض سے چھٹکارا ملا۔تادمِ تحیر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اپنے علاقے کی مسجد میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے جذبے کے تحت درسِ فیضانِ سنّت دینے کی سعادت حا صل کررہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

{ 12} قفلِ مدینہ کی بَرَکت

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن