30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مرکزالاولیاء (لاہور، پنجاب) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں ایک فیشن کا متوالا، گانے باجوں کا رسیا اورگناہوں کی دنیا میں مست رہنے والا نوجوان تھا۔ میں نے ناچ گانے کو ہی اپنی زندگی کا مقصدسمجھ لیا تھا ۔دنیا کی محبت نے مجھے دیوانہ بنا دیاتھا گناہوں کی نحوست اس قدر بڑھ چکی تھی کہ بچپن میں جو قراٰن پاک کی چندسورتیں یاد کی تھیں میں وہ بھی بھلا دیا گیا تھا، الغرض میرے چاروں جانب گناہوں کا اندھیرا پھیلا ہوا تھا اورمیں غفلت کی نیند سویاہواتھا۔ میری عصیاں بھری زندگی میں خوشگوار تبدیلی آنا شروع ہوگئی، جس کا سبب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی بنے کہ جن کی مسلسل انفرادی کوشش کی بدولت میں آہستہ آہستہ مدنی ماحول کے قریب آنے لگا اورمیں نے نمازوں کی پابندی کرنا شروع کردی پھرکچھ دنوں بعد رمضان المبارک کا مہینہ اپنے دامن میں بے پناہ برکتیں اور رحمتیں لئے تشریف لایا اور میری سوئی قسمت جگا گیا ۔ہوا کچھ اس طرح کہ میں اس مقدّس مہینے میں اعتکاف کی سعاد ت پانے کے لیے باب المدینہ کراچی حاضر ہوگیااور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے تربیتی اعتکاف میں شریک ہوگیا جہاں میرے شب وروز عاشقانِ رسول کی با بَرَکت صحبت کی بدولت عبادت الٰہی میں بسر ہوئے اور میں گناہوں کی آلودگیوں سے بھی محفوظ رہا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس اعتکاف کی بَرَکت سے میں گناہوں بھری راہ کو چھوڑکر نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہوگیا، میں نے ہاتھوں ہاتھ سنّت کے مطابق سفیدمدنی لباس سے بدن کو آراستہ کرلیا۔مزید میری سعادتوں کی معراج اور کرم بالائے کرم یہ کہ دوران اعتکاف مجھے ایک روز خواب میں مدینے کے تاجدار، دو عالم کے مالک و مختارصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ واٰلہٖ وسَلَّمکے روضہ انور کا دیدار بھی نصیب ہوگیا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{ 9} زندگی میں تبدیلی آنے لگی
مدینۃ الاولیاء (ملتان، پنجاب، پاکستان) کی تحصیل جلالپورکے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل ایامِ حیات گناہوں میں بسر ہورہے تھے ۔فلمیں ڈرامے دیکھنا، غیبت کرنا، بد نگاہی کرنا اوراس طرح کے دیگر معاصی میں مشغول رہنا میرے نفسِ اَمّارَہ کی غذابن چکا تھا۔پھر خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کی سعادت نصیب ہونے لگی جس کی بَرَکت سے رفتہ رفتہ میرے اندازِ زندگی میں تبدیلی آنے لگی، برائیوں سے بچنے کا ذہن بنا پھر مزید برکتیں حاصل کرنے کے لئے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 30روزہ سنّتوں بھرے اعتکاف میں حاضر ہوگیا، یہاں کی پاکیزہ فضاؤں میں رہ کر عاشقانِ رسول کے درمیان بسر ہونے والے ان بابر کت لمحات نے میرے قلب و ذہن کو بہت پاکیزگی بخشی ، اس کے بعد مجھے گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت ہونے لگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں نے صدقِ دل سے ا پنے گناہوں سے توبہ کی اورآیندہ گناہوں سے دور رہنے اوراپنی بقیہ زندگی احکام شرعیہ اور سنن نبویّہ کے مطابق گزارنے کی نیّت کرلی اور چہرے پر داڑھی شریف ، سر پر زلفیں اور عمامہ شریف کا تاج سجانے کی بھی پختہ نیت کی سعادت حاصل کی۔اللہ تعالیٰ مجھے گناہوں سے محفوظ رکھے اور نیکیوں پر استقامت عطا فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع