دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aslahay ka Saudagar | اسلحے کا سوداگر

book_icon
اسلحے کا سوداگر

پُرسوز مناجات نے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کر دیا پھر اس سنّتوں بھرے مدنی ماحول میں دل لگنے لگا خصوصاً طاق راتوں میں صلوٰۃالتسبیح کی ادائیگی اور ستائیسویں شب میں اجتماعِ ذکر و نعت میں رو رو کر مانگی جانے والی دعا ؤں کی بر کت سے میرا دل چوٹ کھا گیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمیں نے داڑھی شریف سجانے ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نمازِ پنجگانہ پابندی سے ادا کرنے کی نیّت کرلی ۔اعتکاف کے بعد میں نے عیدوالے دن ہی عاشقانِ رسو ل کے ہمراہ  مدنی قافلے میں سفر کیاجہاں ہماری بہت اچھی تربیت ہوئی اوربہت سارے دینی احکام اور ڈھیروں سنّتیں سیکھنے کو ملیں ، اعتکاف اور مدنی قافلے میں مانگی جانے والی دعاؤں کی بَرَکت سے مجھے پیپروں میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل ہوئی پھر مدینۃالاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران ابوحامدحاجی محمد عمران عطاری سَلَّمَہ البَارِی کا انقلابی بیان ’’سود کی نحوست ‘‘ سنا تو خوفِ خدا کے سبب میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے میں نے بینک کی نوکری چھوڑ نے کاپُختہ ارادہ کر لیا اورپھراجتماع سے واپسی پرمیں نے بینک کی نوکری چھوڑدی اور بڑے بھائی کے ساتھ بیگ وغیرہ سیل کرنے کا کام شروع کردیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس ماحول کی بَرَکت سے مجھ میں دن بدن مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں پھرمیں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں دو سال مسلسل اعتکاف کی سعادت حاصل کی جس کی بَرَکت سے میں مکمل طور پردعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا، میں نے چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجالی اور سرپر عمامے شریف کا تاج بھی سجالیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں اعتکاف کرنے کی بدولت مجھے فکر آخرت نصیب ہوئی اور میرے اُجڑے گلشن میں بہار آگئی۔تادم تحریردعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والے41دن کے مدنی قافلہ کورس میں شریک ہوں اورعلاقائی مشاورت کا ذمہ دار ہونے کی حیثیّت سے علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچارہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 { 6} امراض سے نجات

          بابُ الاسلام (سندھ) کے  شہر میرپورخاص کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں گناہوں کے گہرے سمندر میں غوطہ زن تھا، نماز، روزہ اور دیگر عبادات سے بھی کوسوں دور تھا۔آہ! میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی روزے نہیں رکھے تھے ، ان گناہوں کے امراض کے ساتھ ساتھ مجھے جسمانی امراض نے بھی اپنی گرفت میں لے رکھا تھا جگر اور معدے کی مجھے شدت سے تکلیف رہتی تھی جس کے سبب میرے روز و شب بے چینی اور بے قراری میں تڑپتے ہوئے گزرتے تھے مگر قسمت میں اچھے دن بھی لکھے ہوئے تھے کہ دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول نصیب ہوگیا سبب کچھ اس طرح بنا کہ ایک مر تبہ رمضان المبارک کی آمد پر دل میں نیکی کی خو اہش بیدار ہوئی کہ اس مبارک مہینے میں نماز روزے کی پابندی کرکے اس مہینے کی خوب برکتیں حا صل کروں گاپھر خوش قسمتی سے مجھے 30روزہ اعتکاف میں بیٹھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔میں نے ہمّت کی اور 30دن کے اعتکاف میں شرکت کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور خاص میں آگیا ۔یہاں آکرعاشقانِ رسول کی بابرکت صحبت میں مجھے زندگی میں پہلی مرتبہ مکمّل روزے رکھنے کی سعاد ت نصیب ہوئی اور یہاں میرے شب وروز عبادتِ ِالٰہی میں گزرنے لگے اور میں گناہوں کی آلودگیوں سے محفوظ ہوگیا جس سے میرے دل و دماغ کو بہت تازگی ملی۔میری زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوگیا اور عاشقانِ رسول کے قرب کی بَرَکت سے مجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن