دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aslahay ka Saudagar | اسلحے کا سوداگر

book_icon
اسلحے کا سوداگر

اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی کی  میٹھی نظر میری جانب مبذول ہوگئی انھوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کرناشروع کردی جس کے نتیجے میں مجھے مدرسۃالمدینہ ( بالغان)  میں شرکت کی سعادت ملنے لگی ۔ چنانچہ آہستہ آہستہ میری سوچ و فکر پر مدنی رنگ چڑھنے لگا ۔خوش قسمتی سے مجھے شیخ طریقت امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ کا تحریرکردہ رسالہ ’’  کالے بچھو ‘‘  پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی اس پُر تاثیر تحریر کوپڑھ کر میرے جسم کا رواں رواں خوف خدا سے لرز اُٹھا ، دل میں عشقِ مُصطفیٰ کی شمع فروزاں ہو گئی اور اس رسالہ کی بَرَکت سے مجھے داڑھی شریف کی اہمیت کا بھی پتا چلااورمجھے اپنے گناہوں سے توبہ کی توفیق بھی نصیب ہو گئی ۔اس کے بعد میں اپنی اصلاح کا جذبہ لئے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے لگا ، اس دوران  شیخ طریقتامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ کے مبارک ہاتھوں پر بیعت ہوکر غوث اعظم عَلَیہ رَحْمَۃ اللہ الاَکْرَم کی غلامی کا پٹّا بھی گلے میں ڈال لیا مگر آہ ! میری بدنصیبی کہ میرا کچھ بدعقیدہ لوگوں کی صحبت میں اُٹھنے بیٹھنے کا معمول تھا جب ان کو میرے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجانے اورسنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے میرے ذہن میں طرح طرح کے وسوے ڈالنا شروع کر دیے۔ آخر کار میں بری طرح ان بد مذہبوں کے شکنجے میں پھنس گیا۔آہ! میں نے گناہوں سے دامن چھڑا کر نیکیوں کی جانب قدم بڑھانا چاہے تو بد عقیدہ لوگوں نے مجھے پکڑکر کھینچ لیا، میرے دل میں سنیّت کے لیے طرح طرح کے وسوسے جنم لینے لگے ۔اس کے بعد ایک مرتبہ میں رمضان المبارک کے مقدّس مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے تربیتی اعتکاف کے لیے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی حاضر ہوا۔توپتا چلا کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ ابھی اعتکاف میں شریک نہیں ہوئے ہیں چنانچہ اولاًیہاں میرا دل ہی نہیں لگ رہا تھا مزیدیہاں کا جدول میرے نفس پر بہت گراں گزر رہا تھا ، جبکہ دوسرے اسلامی بھائی بڑے ذوق و شوق کے ساتھ حلقوں میں شرکت کرتے تھے ۔پھر غالباً 25رمضان المبارک کی مبارک صبح تھی مُعتکفین پراللہ تعالیٰ کی رحمتیں چھماچھم برس رہیں تھیں ، اِدھر میری بگڑی قسمت سنورنے کا وقت بھی آپہنچا تھا۔ میں اشراق و چاشت کے بعد اپنے معمولات میں مشغول تھا کہ اچانک اسلامی بھائی محراب کی طرف تیزی سے جمع ہونا شروع ہوگئے میں بھی کھڑا ہوکر دیکھنے لگا کیا دیکھتا ہوں کہشیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطار قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ جلوہ فرما ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ کا دیدار کرتے ہی مجھ پر عجیب کیفیت طاری ہوگئی میری آنکھوں سے بے ساختہ آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی اور میری ہچکیاں بندھ گئیں ، میرے دل کی دنیا زیر وزبر ہوگئی ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ  کے نورانی چہرے کی پرُنور ضیاؤں نے میرے دل کی دنیا میں اجالا بکھیر دیا جس سے مجھ پرچھائے ظلمت کے بادل چھٹ گئے ۔ اس کے بعد اعتکاف کے بقیہ دن آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت بابَرَکت میں انتہائی سہانے گزرے۔دورانِ اعتکاف آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہکی صحبت کی بدولت میرے دل میں اہلسنّت وجماعت کے بارے میں آنے والے تمام وساوس کا خاتمہ ہوگیا، اس کے بعد میں نے بد عقیدہ لوگوں سے بھی پیچھا چھڑا لیا ، کرم بالائے کرم یہ ہوا کہ ایک روز جب میں سویا تومیری قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی، کیا دیکھتا ہوں کہ سرکار مدینۂ منورہ ، سردار مکۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سر پر سبز سبز عمامہ شریف کاتاج اورسفید لباس زیبِ تن فرمائے جلوہ فرما ہیں ، اس مبارک خواب کی بَرَکت سے میرے دل میں مزید دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی، اس طرح میں نے بھی سرپر سبز عمامے کا تاج سجا لیا اور اپنی دنیا وآخرت سنوارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن