دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aslahay ka Saudagar | اسلحے کا سوداگر

book_icon
اسلحے کا سوداگر

          باب الاسلام (سندھ) میر پور خاص کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں نے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کی جس میں شیخِ طریقت امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات میں پیٹ کا قفل مدینہ لگانے کاذہن دیا۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُُُمُ الْعَالِیَہکے دیئے ہوئے مدنی پھولوں نے میرے خیالات کو مہکا کر رکھ دیا چنانچہ میں نے قفل مدینہ لگا ناشروع کردیا۔جس کی برکتوں کا ہاتھوں ہاتھ ظہور ہوناشروع ہوگیا، ابھی تقریبا چار دن ہی گزرے تھے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ َ  مسوڑھوں سے خون آنا بند ہو گیااورمنہ کی بو بھی ختم ہوگئی نیز پیشاب کے قطروں کی بیماری سے بھی نجات ملی اوراس کے علاوہ پیٹ کی دیگر بیماریاں بھی دور ہوگئیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 { 13} معدہ کی تکلیف سے نجات

          مدینۃ الاولیاء (ملتان، پنجاب، پاکستان) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں کافی عرصہ سے ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلاتھا، درد کی شدّت سے میں اکثر بے چین رہتاتھا۔میں نے تقریباً ایک سال تک کئی ڈاکٹروں سے  علاج کروایا مگر خاطر خواہ فائدہ نظر نہ آیا نیزادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے اب میرا معدہ بھی خراب رہنے لگا۔پھر میری ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوئی تو انھوں نے مجھ پر انفرادی کوشش کی اور رمضان المبارک میں اعتکاف میں بیٹھنے کی ترغیب دلائی تومیرا ذہن بن گیااور میں رمضانُ المبارک کے آخری عشرہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھ گیا۔عاشقان رسول کی صحبت میں ایک قلبی سکون کا احساس ہوا ۔ اعتکاف کے دوران میں نے ایک اسلامی بھائی سے دم کروایاجس کی بَرَکت سے میرا مرض ایسا غائب ہوا جیسے تھا ہی نہیں مزیدمیں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اجتماعی اعتکاف کی بَرَکت سے اپنے سر پر عمامہ سجالیا اور چہرے پرسنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی سجالی اور خودکو مدنی لباس پہننے کا عادی بنالیا ۔پہلے میری حالت یہ تھی کہ دن چڑھے تک سویا پڑا رہتا تھالیکن اب اعتکاف کی بَرَکت سے میں صبح جلداٹھ کر صدائے مدینہ لگا کردوسرے لوگوں کوبھی نماز فجر کیلئے جگاتا ہوں۔پہلے فلمیں ڈرامے دیکھنا گانے باجے سننا میرا محبوب مشغلہ تھا لیکن اب میں نے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّتمام گناہوں کو چھوڑ کر نیکیوں سے رشتہ جوڑ لیا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                 صَلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 { 14} چور کی توبہ

          باب المدینہ ( کراچی، پاکستان)  کے علاقے کورنگی نمبر 2 کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گناہوں بھری زندگی گزاررہا تھا۔دنیا کی محبت اور پیسوں کی لالچ نے مجھے اندھا کررکھا تھا۔میں فکر آخرت سے غافل ہوکر اپنے ایامِ حیات برباد کرہا تھا مزید بُرے دوستوں کی صحبت بدنے مجھے چور ی جیسے گناہ کا عادی بنا دیاتھا، اس عادت بد کی وجہ سے لوگوں کی نظروں سے گر چکا تھا مجھے نفرت وحقارت سے دیکھا جا تا مگر مجھے اس کا کچھ احساس نہیں تھا، یوں میرے شب و روز چوریاں کرنے اوردیگر برائیوں میں گزرتے تھے۔ اگر مجھے کوئی سمجھاتاتومیں اس کی ایک نہ سنتا بلکہ میں اپنی موج مستی میں گم رہتا آہ ! اسی طرح گناہوں بھری زندگی گزر رہی تھی۔قسمت اچھی تھی کہ دعوت اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا سبب کچھ اس طرح بنا کہ ایک دن میں نے دیکھا کہ میرا ایک دوست جو کل تک چوریاں کرتا تھاوہ آج دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہے جس کی بر کت سے بری

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن