30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُبارَک مکان رَبیعُ الاول میں پیر کے دِن کھولا جاتا ہے کیونکہ رَبیع ُالاوّل حضورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی وِلادت کا مہینا اور پیر وِلادت کا دِن ہے ، لوگ اِس مکان میں بَرکتیں لینے کے لئے داخِل ہوتے ہیں۔ مکّۂ مکرّمہ میں یہ دِن ہمیشہ سے’’ یَوْمِ مَشْہُوْد ‘‘ہے یعنی اِس دن لوگ جمع ہوتے ہیں۔ ( تذکرة بالاخبار عن ا تفاقات الاسفار ، ص ۸۷- ۱۲۷ ملتقطاً)
اللہ پاک کی بارگاہ میں اَمِیرِاَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولا نا محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہعرض کرتے ہیں :
مکّے میں ان کی جائے وِلادت پہ یاخدا پھر چشمِ اشکبار جمانا نصیب ہو
مکانِ وِلادت میں حاضِری کی سعادت
آہ آہ آہ ! اَب یہ سب معمولاتِ مُبارَکہ مَوقوف ہو گئے اور آجکل اس مکانِ عَظَمت نشان کی جگہ لائبریری قائم ہے اوراُس پر’’مَکْتَبَۃُ مَکَّۃِ الْمُکَرَّمَۃ‘‘کا بورڈ لگا ہوا ہے۔ اس مکانِ عَظَمت نشان پر پہنچنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ کوہِ مروَہ کے کسی بھی قریبی دروازے سے باہَر آجایئے۔ سامنے نَمازیوں کیلئے بَہُت بڑا اِحاطہ بناہوا ہے ، اِحاطے کے اُس پار یہ مکانِ عالیشان اپنے جلوے لُٹا رہا ہے ، اِنْ شَآءَاللہ دُور ہی سے نظر آجائے گا۔ (عاشقانِ رسول کی 130حکایات ، ص238)
میلادِمصطفٰےکا باقاعدہ آغاز کرنے والا بادشاہ
اے عاشقانِ رسول ! “ سب سے پہلےمُروّجہ طریقے کے ساتھ باقاعدہ جشنِ وِلادت مَنانے کاآغاز اَربل کےبادشاہ اَبُوسعیدمظفررَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نےکیا۔ آپ کی فرمائش پر اِبنِ دِحیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے میلادکےموضوع پرکتاب’’اَلتَّنْوِیْرُ بِمَوْ لِدِالْبَشِیْرِ وَالنَّذِیْرِ ‘‘ لکھی ۔ اِس پر ابوسعیدمظفر رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے ابنِ دِحیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کو ایک ہزار سونے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع