30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول ِپاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی وِلادت اللہ پاک کی نعمت ، فضل ِ الٰہی اور رحمتِ خداوندی نہیں مانتایا محفلِ میلادکو اِس نعمتِ الٰہی کا چرچا اور اِس فضل و رحمت کی خوشی نہیں سمجھتا یاوہ یہ بتائےکہ قرآن وحدیث میں کہیں محفلِ میلاد شریف منع ہے؟؟؟
خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضاؔ دَم میں جب تک دَم ہے ذِکر اُن کا سُناتے جائیں گے
(2)سوال : صحابہ کرام علیھم الرضوان نےکبھی جشنِ ولادت نہیں منایا توکیاتم اُن سے زیادہ عاشق ِ رسول ہو؟
جواب : قرآنِ کریم کے بعدسب سےزیادہ قابلِ اعتمادکتاب’’صحیح بُخاری‘‘ہےاور اِس کو تقریباًسبھی مُسلمان مانتے ہیں ، امام بُخاریرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ہر حدیثِ مبارکہ لکھنے سے پہلےغسل کرتے اور دو رکعت نفل ادا فرماتے۔ (نزہۃ القاری ، 1 / 130 ، فرید بُکسٹال لاہور)
حالانکہ صحابۂ کرام علیھم الرضوان میں ایسی کوئی روایت نہیں ملتی کہ وہ حدیثِ پاک بیان کرنے سے پہلےغسل فرماتے اوردورکعت نماز پڑھتے توکیا یہ کہا جائے گاکہ امام بخاری صحابۂ کرام علیھم الرضوان سے بڑےعاشقِ رسول ہیں؟یا آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِکے دِل میں صحابۂ کرامعلیھم الرضوان سےزیادہ حدیثِ پاک کاادب ہے؟مزید سُنئے!کروڑوں مالکیوں کے عظیم پیشوا حضرتِسیِّدُنا امام مالِکرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمدینۂ پاک کی گلیوں میں ننگے پَیر چلا کرتے تھےاورتعظیمِ خاکِ مدینہ کی خاطِرمدینۂ منّورہ میں کبھی بھی قَضائے حاجت نہیں کی ، اِس کیلئے ہمیشہ حرمِ مدینہ سے باہَر تشریف لے جاتے تھے ، البتّہ حالتِ مَرَض میں مجبورتھے۔ (بستان المحدثین ص۱۹) توکیا اَب یہ کہا جائے گا کہ امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ صحابۂ کرام علیھم الرضوانسے بڑے عاشقِ رسول ہیں؟ہرگز نہیں ، قرآنِ کریم میں اصول بیان فرمادیا گیاہےاوروہ یہ ہے : وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُؕ- ، ترجمہ کنزالایمان : اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو “ اِس آیتِ مُبارَکہ کی تفسیر میں مُفَسِّرین نے فرمایا ہے کہ تعظیمِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع