Pehle isey Parhiye
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arbaeen-e-Siddique | اربعین صدیقی

Pehle isey Parhiye

book_icon
اربعین صدیقی
            
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی سَیِّدِالْمُرْسَـلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط دُرود شریف کی فضیلت حضرت علامہ مَجدُالدّین فیروز آبادی رحمۃُ اللہِ علیہ سے منقول ہے :جب کسی مجلس میں (یعنی لوگوں میں)بیٹھواورکہو: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد تو اللہ پاک تم پر ایک فِرِشتہ مقرّر فرمادے گا جو تم کو غیبت سے بازرکھے گا۔اور جب مجلس سے اُٹھو تو کہو: بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد تو فِرِشتہ لوگوں کو تمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا ۔ ( القول البدیع ،ص278) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب _ _صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

پہلے اسے پڑھئے

اسلام کے ابتدائی دورسے ہی عاشقانِ رسول نے فرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سننے سنانے،یاد کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کو اپنا معمول بنائے رکھا۔حدیثِ رسول کی خدمت کی ایک صورت’’ اَرْبَعِیْن ‘‘ یعنی 40 حدیثوں کا گلدستہ تیار کرنا بھی ہے۔پہلی صدی ہجری میں ہی اَرْبَعِیْن مُرَتَّب کرنے کا مبارک سلسلہ شروع ہوگیا جو آج تک جاری ہے اور عاشقانِ رسول نےلا تعداد موضوعات (Topics) پر بے شمار اَرْبَعِیْن تیار کی ہیں۔ اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی روایات میں 40 حدیثیں اُمَّت تک پہنچانے کی ترغیب دلائی اور اس کی فضیلت بیان فرمائی۔ ایک موقع پر ارشاد فرمایا: مَنْ حَفِظَ عَلٰى اُمَّتِيْ اَرْبَعِيْنَ حَدِيْثًا فِيْمَا يَنْفَعُهُمْ مِنْ اَمْرِ دِيْنِهِمْ بَعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْعُلْمَاءِ یعنی جس شخص نے میری اُمّت تک چالیس ایسی حدیثیں پہنچائیں جن سے انہیں دینی معاملے میں فائدہ ہو تو اللہ پاک قیامت کے دن اس کا حَشْر علماء کے ساتھ فرمائے گا۔( شعب الایمان ،2/270،حدیث:1725) مسلما نوں کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وِصال 22جُمادَی الْاُخریٰ کی مُناسَبَت سے آپ کی عظمت و شان پر مشتمل ” اَربَعِین “یعنی 40 فرامینِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا مدنی گلدستہ پیشِ خدمت ہے۔ اکثر احادیث کی ضروری وضاحت (Explanation) بزرگانِ دین کے کلام کی مدد سے کی گئی ہے۔ قارئین(Readers) سے گزارش ہے کہ اس مجموعے میں کسی بھی اعتبار سے کوئی غلطی یا کمزوری پائیں تو شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو درج ذیل میل ایڈریس پر آگاہ فرمائیں۔ shaboroz@dawateislami.net

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن