30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میرے بعد کوئی نبی نہیں
(22)رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: هَذِهِ الشَّامَةُ الَّتِي بَيْنَ كَتِفَيَّ شَامَةُ الْاَنْبِيَاءِ قَبْلِي لِاَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا رَسُولَ میرے شانوں کے درمیان وہ مہر نبوت ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں پر ہوتی تھی کیونکہ میرے بعد نہ کوئی نبی ہوگا نہ رسول۔
(مستدرک للحاکم، 3/461، حدیث: 4159)
میری اُمّت میں 27 دجال اور کذاب ہوں گے
(23)رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: فِي اُمَّتِي كَذَّابُونَ وَدَجَّالُونَ سَبْعَةٌ وَعِشْرُونَ مِنْهُمْ اَرْبَعُ نِسْوَةٍ وَاِنِّي خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي یعنی میری اُمّت میں 27دجال اور کذاب ہوں گے، ان میں سے 4عورتیں ہوں گی اور میں خاتَمُ النبیِّین ہوں میرے بعد کوئی نہیں ہے۔(مسند احمد، 9/99، حدیث: 23418)
ہم دنیا میں سب کے بعد ہیں
(24)پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: نَحْنُ الْآخِرُونَ مِنْ اَهْلِ الدُّنْيَا وَالْاَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَقْضِيُّ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ یعنی ہم دنیا میں سب کے بعد اور قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، جن کا فیصلہ قیامت کے دن سب سے پہلے ہوگا۔(مسلم، ص332، حدیث:1982)
ہم سب سے آخری اور بہتر امت ہیں
(25)حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: نُكْمِلُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سَبْعِينَ اُمَّةً نَحْنُ آخِرُهَا وَخَيْرُهَا یعنی ہم قیامت کے دن ستر امتوں کو مکمل کریں گے ہم ان میں سب سے آخری اور سب سے بہتر امت ہیں۔(ابن ماجہ، 4/511، حدیث:4287)
مجھ پر نبوت ختم فرمائی
(26)رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت عباس رضی اللہُ عنہ سے فرمایا: فَاِنَّ اللهَ يَخْتِمُ بِكَ الْهِجْرَةَ كَمَا خَتَمَ بِيَ النُّبُوَّةَ یعنی اللہ پاک آپ پر اس طرح ہجرت ختم فرمائے گا جس طرح مجھ پر نبوت ختم فرمائی ہے۔(معجم کبیر، 6/154، حدیث: 5828)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع