my page 2
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arbaeen e Khatm e Nabuwwat | اربعین ختم نبوت

book_icon
اربعین ختم نبوت
            

میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا اور نہ کوئی نبی

(3)پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ یعنی بےشک رِسالت اور نبوت ختم ہوچکی ہے، میرے بعد نہ کوئی رسول ہوگا اور نہ کوئی نبی۔(ترمذی، 4/121، حدیث: 2279)

مجھ پر نبوت ختم کردی گئی

(4)حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: فُضِّلْتُ عَلَى الْاَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ اُعْطِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَاُحِلَّتْ لِيَ الْغَنَائِمُ وَجُعِلَتْ لِيَ الْاَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا وَاُرْسِلْتُ اِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً وَخُتِمَ بِيَ النَّبِيُّون یعنی مجھے انبیائے کرام علیہمُ الصَّلوٰۃ وَالسَّلام پر چھ چیزوں سے فضیلت دی گئی: (۱)مجھے جامع کلمات دئیے گئے (۲)کفار پر رُعْب طاری کرکے میری مدد کی گئی (۳)میرے لئے مالِ غنیمت کو حلال کر دیا گیا (۴)میرے لئے ساری زمین پاک اور نَماز کی جگہ بنادی گئی (۵)مجھے تمام مخلوق کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا (۶)مجھ پر نبوت ختم کردی گئی۔(مسلم، ص210، حدیث:1167)

میرے بعد کوئی نبی نہیں

(5)رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت علی رضی اللہُ عنہ سے فرمایا: اَلاَ تَرْضَى اَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى اِلَّا اَنَّهُ لَيْسَ نَبِيٌّ بَعْدِي یعنی کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ تم کو مجھ سے وہ نسبت ہے جو حضرت ہارون(علیہ السّلام) کو حضرت موسیٰ (علیہ السّلام) سے تھی مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔(بخاری، 3/144، حدیث: 4416) لَا نَبِيَّ بَعْدِي (6)نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: كَانَتْ بَنُو اِسْرَائِيلَ تَسُوسُهُمُ الْاَنْبِيَاءُ كُلَّمَا هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ وَاِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي یعنی بنی اسرائیل کا نظامِ حکومت اُن کے اَنبیائے کرام علیہمُ السَّلام چلاتے تھے جب بھی ایک نبی جاتا تو اس کے بعد دوسرا نبی آتا تھا اور بے شک میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔(مسلم، ص790، حدیث: 4773)

میں سب نبیوں میں آخری نبی ہوں

(7)پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: فَاِنِّي آخِرُ الْاَنْبِيَاءِ وَاِنَّ مَسْجِدِي آخِرُ الْمَسَاجِد یعنی بےشک میں سب نبیوں میں آخری نبی ہوں اور میری مسجد آخری مسجد ہے۔(مسلم، ص553، حدیث:3376) مطلب کہ ہے کہ حضرت محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد نہ کوئی نبی پیدا ہوگا اور نہ کسی نبی کی اور مسجد بنے گی۔(سب سے آخری نبی، ص23)

میں آخِرُ الْاَنْبِيَاءِ ہوں

(8)رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اَنَا آخِرُ الْاَنْبِيَاءِ وَاَنْتُمْ آخِرُ الْاُمَم یعنی میں سب سے آخری نبی ہوں اور تم سب سے آخری اُمّت ہو۔ (ابنِ ماجہ، 4/404، حدیث: 4077)

میرے بعد نبوت نہیں

(9)حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ فَلَا نُبُوَّةَ بَعْدِي اِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ قِيلَ وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ قَالَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الرَّجُلُ اَوْ تُرَى لَه یعنی نبوت ختم ہوگئی، اب میرے بعد نبوت نہیں مگر بشارتیں ہیں۔ عرض کی گئی: بشارتیں کیا ہیں؟ ارشاد فرمایا: اچھا خواب کہ انسان خود دیکھے یا اس کے لئے دوسرے کو دکھایا جائے۔ (معجم کبیر، 3/179، حدیث:3051)

مبشرات کیا ہیں؟

(10)رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ اِلَّا المُبَشِّرَاتُ قَالُوا وَمَا المُبَشِّرَاتُ قَالَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ یعنی نبوت میں سے صرف مبشرات باقی بچے ہیں، لوگوں نے عرض کی: مبشرات کیا ہیں؟ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: اچھا خواب۔ (بخاری، 4/404، حدیث: 6990)

میں عاقِب ہوں

(11)رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: اِنَّ لِي اَسْمَاءً اَنَا مُحَمَّدٌ وَاَنَا اَحْمَدُ وَاَنَا المَاحِي الَّذِي يَمْحُو اللَّهُ بِيَ الكُفْرَ وَاَنَا الحَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي وَاَنَا العَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ یعنی بے شک میرے مُتَعدّد نام ہیں، میں محمد ہوں، میں اَحمد ہوں، میں مَاحِی ہوں کہ اللہ پاک میرے سبب سے کُفر مٹاتا ہے، میں حَاشِر ہوں کہ میرے قدموں پر لوگوں کا حشر ہوگا، اور میں وہ عَاقِب ہوں جس کے بعد کوئی نبی نہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن