دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arbaeen-e-Hanfiya | اربعین حنفیہ

book_icon
اربعین حنفیہ

ہیں۔ اس کو دارقطنی نے روایت کیا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ امام برگزیدہ ہونا چاہیئے۔ اور ظاہر ہے کہ جن لوگوں کا عقیدہ صحیح نہیں وہابی([1])ہویا   مرزائی ([2]) شیعہ([3]) ہو یا اَہل قرآن([4]) وہ ہرگز برگُزیدہ نہیں ہوسکتے ۔ لہذا ان میں سے کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنا چاہئے ۔

حدیث {۳۷}

عَنِ السَّائِبِ بْنِ خَلَّادٍ قَالَ إِنَّ رَجُلاً  أَمَّ قَوْمًا فَبَصَقَ فِیْ الْقِبْلَۃِ وَرَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم یَنْظُرُ فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم لِقَوْمِہٖ حِیْنَ فََرَغَ لَا یُصَلِّیْ لَکُمْ فَأَرَادَ بَعْدَ ذٰلِکَ أَنْ یُصَلِّیَ لَھُمْ فَمَنَعُوْہُ فَأَخْبَرُوْہُ بِقُوْلِ رَسُوْلِ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فَذَکَرَ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فَقَالَ نَعَمْ وَحَسِبْتُ أَنَّہ قَالَ إِنَّکَ قَدْ اٰذَیتَ اﷲَ وَرَسُوْلَہ۔([5])

ترجمہ :  حضرت سیدنا سائب بن خلادرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکہتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک قوم کی اِمامت کی اور قبلہ کی طرف منہ کرکے تھوکا ۔ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دیکھ رہے تھے ۔ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اس کی قوم کو فرمایا جب وہ فارغ ہوا کہ یہ تمہیں نماز نہ پڑھائے ۔ پھر جب وہ نماز پڑھانے لگا تو لوگوں نے اسے منع کیا اور رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے فرمان کی اسے خبر دی۔ تو اس نے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پاس ذکر کیا۔ تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا ہاں ( میں نے منع کیا ہے )۔ راوی کہتے ہیں میں گمان کرتا ہوں کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے یہ بھی فرمایا کہ تو نے اﷲ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو ایذا دی۔

دیکھو قبلہ شریف کی طرف منہ کرکے تھوکنے کے سبب حضور عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے نماز کی امامت سے روک دیا۔ تو جو لوگ سر سے پاؤں تک بے ادب ہیں ان کے پیچھے نماز کیسے جائز ہے۔ پس وہابی مرزائی ۔ رافضی ۔ خارجی ([6])۔ اہل قرآن کسی کے پیچھے نماز پڑھنا دُرست نہیں ہے ۔

حدیث {۳۸}

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اﷲُ عَنْھُمَا قَالَ کُنْتُ اَعْرِفُ اِنْقِضَائَ صَلوٰۃِ رَسُوْلِِ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بِالتَّکْبِیْرِ۔  مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ ([7])

ترجمہ : -حضرت سیدنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں کہ میں رسول کریم ، رؤف رّحیمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نماز سے فارغ ہونا تکبیر (کی آواز) سے پہچان لیا کرتا تھا۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیر کہا کرتے تھے ۔ یا بلند آواز سے ذکر کیا کرتے تھے۔ جس کی آواز سننے سے معلوم ہوجاتا تھاکہ اب آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نماز سے فارغ ہوئے ۔ یہاں سے ذکرِ جہر  کی اجازت نکلتی ہے ۔

حدیث {۳۹}

 عَنْ أنَسٍ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ  ،  قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ فِیْ جَمَاعَۃٍ ثُمَّ قَعَدَ یَذْکُرُ اللّٰہَ حَتّیٰ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلّی رَکْعَتَیْنِ کَانَتْ لَہ کَأَجْرِ حَجَّۃٍ وَّعُمْرَۃٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ تَامَّۃٍ ۔  رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ ([8])

ترجمہ : - حضور سراپا نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا جو شخص فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر اﷲ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتا ہوا بیٹھا رہے یہاں تک کہ سورج نکل آئے پھر دورکعت نماز پڑھے اسے حج اور عمرہ کا ثواب ملتا ہے۔ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے تین بار فرمایا کہ پورے حج و عمرہ کا۔ اس کو ترمذی نے روایت کیا۔ معلوم ہوا کہ نمازِ فجر کے بعد طلوع شمس تک ذکر میں مشغول رہنا بہت اجر رکھتا ہے ۔ یہی حضراتِ صُوفیہء کرِام کَثَّرَھُمُ اﷲُ تَعَالیٰ کا معمول ہے ۔     

حدیث {۴۰ }

 



[1]   یہ فرقہ  ۱۲۰۹ ھ میں پیدا ہوا۔ اس مذہب کا بانی محمد بن عبد الوھّاب نجدی تھا۔ جس نے تمام عرب خصوصاً حرمین شریفین میں بہت شدید فتنے پھیلائے۔ علماء کو قتل کیا ، صحابہ کرام وآئمہ و علماء و شہداء ث کی قبریں کھود ڈالیں۔ روضۂ انور کا نام معاذ اﷲ صنم اکبر رکھا تھا یعنی بڑا بُت۔ اور طرح طرح کے ظلم کئے جیسا کہ بخاری شریف کی صحیح حدیث جلد ۲ ص ۱۰۵۱ میں حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے خبر دی تھی کہ نجد سے فتنے اُٹھیں گے اور شیطان کا گروہ نکلے گا وہ گروہ بارہ سو سال بعد ظاہر ہوا۔

علامہ شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ردالمحتار ۶ ص ۴۰۰ میں اسے خارجی بتایا۔ اس عبدالوھاب کے بیٹے نے ایک کتاب لکھی جس کا نام ’’ کتاب التوحید‘‘ رکھا۔ اس کا ترجمہ ہندوستان میں اسماعیل دہلوی نے کیا جس کا نام ’’تقویۃ الایمان‘‘ رکھا اور ہندوستان میں وھّابیت اُسی نے پھیلائی۔ ان کا ایک بڑا عقیدہ یہ ہے کہ جو اِن کے مذہب پر نہ ہو وہ کا فر مشرک ہے (بہارِ شریعت جلد اول حصہ اول ص ۳۳)

[2]   ان کے بارے میں حاشیہ صفحہ ۳ پر ملاحظہ فرمائیں ۔

[3]   ان کے مذہب کی تفصیل’’ تحفہ اثنا عشریہ ‘‘میں دیکھئے۔ یہ لوگ رافضی بھی کہلاتے ہیں۔ یہ صحابہ کرام ث کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں۔ یہ حضراتِ خلفائے ثلثہ ث کی خلافت راشدہ کو خلافتِ غاصبہ کہتے ہیں ۔

[4]   یہ لوگ بھی حدیث کے منکر ہیں ۔ اسکی تفصیل کے لئے کتاب ۔ ۔ ۔ ۔ کا مطالعہ فرمائیں۔

[5]    المشکوٰۃ ، ۶۳۔

[6]    یہ بھی گمراہ فرقہ ہے اس کے بارے میں منقول ہے کہ حضرت ابنِ عمر ص خارجیوں کو مخلوقِ خدا کا بدترین طبقہ تصور کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ وہ آیات نکال لیتے ہیں جو کفار کے حق میں نازل ہوئیں اور انہیں مومنوں پر چسپاں کرتے ہیں (صحیحالبخاری ۲ / ۱۰۲۴ بَابُ قِتَالِ الْخَوَارِجِ وَ الْمُلْحِدِیْنَ )۔ آج دیوبندی وہابی بھی ایسا ہی کررہے ہیں اور بھولے بھالےمسلمانوں کو وہ آیات جو بتوں کے بارے میں ہیں اُن کو نبیوں ، ولیوں پر چسپاں کرکے گمراہ کررہے ہیں ۔

[7]    صحیح البخاری  ۱ / ۱۱۶ ،  الصحیح لمسلم ۱ / ۲۱۷۔

[8]    جامع الترمذی  ، کتاب الجمعۃ ص ۶۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن