30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ممانعت آئی ہے نہ کسی حدیث میں آیا ہے کہ فلاں نماز میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے کسی لڑکی کو نہیں اٹھایا۔ فَمَا ھُوَ جَوَابُکُمْ فَھُوَ جَوَابُنَا؟
حدیث {۲۶}
عَنْ اَبِِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ ، قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اِذَا قَالَ الْاِمَامُ سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُوْلُوْا اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ فَإِنَّہٗ مَنْ وَافَقَ قَوْلُہ‘ قَوْلَ الْمَلٰئِکَۃِ غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّم مِنْ ذَنْبِہٖ ۔ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ ([1])
ترجمہ : - حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے فرمایا رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے جب امام سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗکہے تو تم اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُکہو ۔ بے شک جس شخص کا قول فِرشتوں کے قول کے موافق ہو اس کے اگلے سب گناہ بخشے جاتے ہیں ۔
اس کو بخاری و مسلم نے روایت کیا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقتدی صرف رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُکہے۔ اسے سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہ کہنے کہ ضرورت نہیں ۔ سَمِعَ اللّٰہُ کہنا امام کا وظیفہ ہے ۔
حضرت سیدنا عامر شعبیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے پانچ سو صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی زیارت کی۔ وہ فرماتے ہیں لَا یَقُوْلُ الْقَوْمُ خَلْفَ الْاِمَامِ سَمِعَ اللّٰہ ُ لِمَنْ حَمِدَہُ وَلَکِنْ یَّقُوْلُوْنَ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ۔ اخرجہ ابو داؤدکہ امام کے پیچھے مقتدی سَمِعَ اللّٰہُنہ کہیں۔ وہ صرف رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہیں۔ اس کو ابوداؤد نے روایت کیا۔ ([2]) اور احادیث میں جو دعا ء رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ سے زیادہ آئی ہے وہ یا تو اس حدیث سے پہلے پر محمول ہے یا حالت انفراد پر یا تَطَوُّعْ ([3]) پر محمول ہے ۔
حدیث {۲۷}
عَنْ وَائِلِ بْنِ حَجَرٍ قَالَ رَأیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُکْبَتَیْہِ قَبْلَ یَدَیْہِ وَ إِذَا نَھَضَ رَفَعَ یَدَیْہِ قَبْلَ رُکْبَتَیْہ۔ رَوَاہٗ الْاَرْبَعَۃُ وَ ابْنُ خُزَیْمَۃَ وَ ابْنُ حَبَانْ ([4])
ترجمہ : - حضرت وائل بن حجر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو دیکھا جب سجدہ کرتے اپنے گھٹنوں کو ہاتھوں سے پہلے رکھتے اور جب اٹھتے تو ہاتھوں کو پہلے اٹھاتے ۔
اس کو ترمذی ، نسائی ، ابوداؤد ابن ماجہ وغیرہم نے روایت کیا۔ ترمذی نے اس کو حسن کہا۔ علامہ الحی نے حاشیہ شرح وقایہ میں اس کی سند کو قوی فرمایا۔ ابن حبان نے اس کو صحیح کہا جمہور اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے ۔
حدیث {۲۸}
عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلَبِ أنَّہ‘ سَمِعَ رَسُوْلَ اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم یَقُوْلُ إِذَا سَجَدَ الْعَبْدُ سَجَدَ مَعَہ‘ سَبْعَۃُ اَرَابٍ وَجْھُہ‘ وَکَفَّاہُ وَ رُکْبَتَاہُ وَقَدَمَاہُ۔ رَوَاہٗ التِّرْمِذِیْ ([5])
ترجمہ : -حضرت سیدنا عباس بن عبدالمطلب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے انہوں نے رسول اﷲ عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو سنا فرماتے تھے جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء سجدہ کرتے ہیں ۔ ایک منہ اور اس کے دونوں ہاتھ اور دونوں زانواور دونوں قدم ۔ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا اور کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ اور اہل علم کا اسی پر عمل ہے ۔ صحیح مسلم([6]) کی ایک روایت میں ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مرفوعًا آیا ہے اَلْجَبْھَۃُ وَ الْاَنْفُ وَ الْیَدَیْنِ وَ الرُّکْبَتَیْنِ وَ الْقَدْمَیْنِ۔ وہ سات اعضاء پیشانی اور ناک اور دونوں ہاتھ اور دونوں زانواور دونوں قدم آیا ہے ۔ جس سے معلوم ہوا کہ پیشانی اور ناک ایک عضو ہے ۔ اگر صرف پیشانی رکھے تو بھی اور صرف ناک رکھے تو بھی سجدہ جائز ہوجائے گا۔ لیکن ایسا کرنا نہ چاہیئے ۔ پیشانی اور ناک دونوں لگانا چاہیئے ۔
حدیث {۲۹}
اَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم مَرَّ عَلَی امْرَأتَیْنِ تُصَلِّیَانِ فَقَالَ إذَا سَجَدْتُّمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ اِلَی الْاَرْضِ فَأِنَّ الْمَرْئَ ۃَ لَیْسَتْ فِیْ ذٰلِکَ کَرَجُلٍ۔ ([7])
ترجمہ : کہ رسول کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دو عورتوں پر گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا إِذَا سَجَدْتُّمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنے بعض اعضاء کو زمین کے ساتھ چسپاں کرو۔ یعنی پیٹ رانوں کے ساتھ اور ہاتھ زمین کے ساتھ چمٹ جائیں ۔ اس حدیث کو ابوداؤد مراسیل میں اور بیہقی سنن
[1] صحیح البخاری ۳ ، ۱۱۷۹ ، الصحیح لمسلم ۱ ، ۳۰۶۔
[2] ابوداوءد ۱ / ۲۲۴
[3] نوافل۔
[4] جامع الترمذی ۲ ، ۵۶ ، ابوداؤد ۱ ، ۲۲۲ ، السنن لنسائی ۲ / ۲۰۶۔ ، ابن حبان ۳ / ۱۹۱۔
[5] جامع الترمذی ۲ / ۶۱ ، البیھقی ۲ / ۱۰۱۔
[6] الصحیح لمسلم ۱ / ۱۹۳۔
[7] المراسیل لابی داؤد ۱ ، ۱۱۸ ، تلخیص الحبیر ۱ ، ۲۴۲ ، السنن لبیھقی الکبری۲ ، ۲۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع