دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Arbaeen-e-Hanfiya | اربعین حنفیہ

book_icon
اربعین حنفیہ

ہیں ۔ جس سے معلوم ہوا کہ علقمہ کو اپنے باپ سے سماع حاصل ہے۔ کیونکہ تحدیث([1]) اکثر اہل حدیث کے نزدیک سماع پر دال ہے ۔ اسی طرح صحیح مسلم ص ۱۷۳ ، ج اول اور ص ۶۱ میں علقمہ اپنے باپ سے تحدیث کرتے ہیں ۔ اگرحدیث علقمہ کی اپنے باپ سے مرسل ہوتی تو مسلم اس کو صحیح میں روایت نہ کرتے۔

شیخ عبد الحی لکھنوی القول الجازم ص ۱۸ میں بحوالہ انساب سمعانی لکھتے ہیں : -

اَبُوْ مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنِِ وَائِلٍ بْنِ حَجَرِ نِ الْکَنْدِیْ یَرْوِیْ عَنْ اُمِّہٖ عَنْ اَبِیْہِ وَھُوَ اَخُوْ عَلْقَمَۃَ وَ مَنْ زَعَمَ اَنَّہٗ سَمِعَ اَبَاہٗ فَقَدْ وَھَمَ لِاَنَّ وَائِلَ بْنَ حَجَرٍ مَاتَ وَ اُمُّہٗ حَامِلٌ بِہٖ وَ وَضَعَتْہٗ  بَعْدَہٗ بِسِتَّۃِ اَشْھُرٍ اِنْتَھٰی۔

یعنی عبد الجبار بن وائل اپنی ماں سے روایت کرتے ہیں ۔ وہ اس کے باپ سے اور وہ علقمہ کے بھائی ہیں ۔ جس نے یہ گمان کیا کہ عبدالجبار نے اپنے باپ سے سنا ہے اس نے وہم کیا ۔ کیونکہ وائل بن حجر فوت ہوئے تو عبد الجبار ماں کے پیٹ میں تھے ۔

وہ والد کی وفات کے چھ ماہ بعد پیدا ہوئے۔

اور بحوالہ الغابہ لکھا ہے :  قِیْلَ اِنَّ عَبْدَ الْجَبَّارِ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ اَبِیْہِکہ عبد الجبار نے اپنے باپ سے نہیں سنا۔ کہا ابن عبد البر نے استیعاب میں وائل کے ترجمہ میں  رَوَی عَنْہُ کَلِیْبُ بْن شَھَابٍ وَ اِبْنَاہُ عَبْدُ الْجَبَّارِ وَ عَلْقَمَۃُ وَلَمْ یَسْمَعْ عَبْدُ الْجَبَّارِ مِنْ اَبِیْہِ فِیْمَا یَقُوْلُوْنَ بَیْنَھُمَا عَلْقَمَۃُ بْنُ وَائِلٍ اِنْتَہٰی۔    

یعنی وائل سے کَلِیْب بِنْ شَہَابْ نے اور وائل کے دونوں فرزندوں نے روایت کیا ہے ۔ عبد الجبار نے اپنے باپ سے نہیں سنا ۔ ان دونوں کے درمیان علقمہ بن وائل (واسطہ ) ہیں ۔ معلوم ہوا کہ جس نے اپنے باپ سے نہیں سنا وہ عبد الجبار ہے ۔ علقمہ نے اپنے باپ سے سنا ہے ۔ ابن حجر نے بیشک تقریب میں لکھا ہے کہ علقمہ نے اپنے باپ سے نہیں سنا لیکن ہم ابن حجر سے ہی دکھاتے ہیں کہ انہوں نے تلخیص الحبیر کے ص ۹۷میں اور ص ۱۰۴ میں لکھا ہے اَنَّ عَبْدَ الْجَبَّارِ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ اَبِیْہِکہ عبدالجبار نے اپنے باپ سے نہیں سنا۔

بلوغ المرام کے صفۃ الصلوٰۃ کے باب میں حدیث وائل ہے جس میں حضور عَلَيْهِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دائیں بائیں سلام پھیرنے کا ذکر ہے ۔ اخیر میں لکھتے ہیں رَوَاہُ اَبُوْ دَاؤُدَ بِاَسْنَادٍ صَحِیْحٍ۔ اس سند میں علقمہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ۔ اگر ابن حجر کے نزدیک علقمہ نے اپنے باپ سے نہ سنا ہوتا تو اس حدیث کو ابن حجر صحیح نہ کہتے۔ معلوم ہوا کہ ابن حجر کے نزدیک صحیح اور مختار یہی ہے کہ علقمہ نے اپنے باپ سے سناہے ۔

اب ہم نہیں سمجھتے کہ غیر مقلدین کے پاس اس حدیث پر عمل نہ کرنے کی کونسی وجہ وجیہ([2]) ہے ۔ اگر وہ عمل نہیں کرتے تو نہ کریں ۔ مگر حضراتِ احناف کو تو اس پر عمل نہ کرنے کی ترغیب نہ دیں ۔

ابوداؤد میں حضرت سیدنا علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا :

اَلسُّنَّۃُ وَضْعُ الْکَفِّ تَحْتَ السُّرَّۃِ

ترجمہ : کہ ہتھیلی کا ہتھیلی پرناف کے نیچے رکھنا سنت ہے ۔

اس حدیث کو ابوداؤد ، ابن ابی شیبہ ، احمد ، دارقطنی اور بیہقی نے روایت کیا ہے ۔ ([3])

اصول حدیث میں یہ مسئلہ مُسَلَّم ہے کہ صحابی جب کسی امر کو سنت کہے تو اس سے سنت نبوی مرادہوتی ہے ۔ ابو داؤد نے اس حدیث پر سکو ت کیا ۔ اور جس حدیث پر ابوداؤد سکوت کریں وہ ان کے نزدیک قابل حجت ہوتی ہے ۔

امام نووی اذکار ص ۸ میں لکھتے ہیں :

مَا رَوَاہُ اَبُوْ دَاؤُدَ فِیْ سُنَنِہِ وَ لَمْ یَذْکُرْ ضُعْفَہٗ فَھُوَ عِنْدَہٗ صَحِیْحٌ او حَسَنٌ وَ کِلاَھُمَا یُحْتَجُّ بِہِ فِیْ الْاَحْکَامِ۔

یعنی ابوداؤد جس حدیث کو اپنے سنن میں روایت کریں اور اس کا ضعف بیان نہ کریں وہ ان کے نزدیک صحیح یا حسن ہوتی ہے ۔ او ر احکام میں یہ دونوں قابل حجت ہیں ۔

اس حدیث کے راوی عبدالرحمن بن اسحق پر جتنی جروح  ([4]) ہیں سب مبہم اور غیر مفسر ہیں ([5])۔ اصول حدیث میں یہ امر مُسَلَّم  ہے کہ جرح مبہم مقبول نہیں ۔ دیکھو نووی شرح مسلم ص ۸والرفع والتکمیل ص۸۔

حدیث وائل بن حجر جس میں ہاتھوں کا باندھنا آیا ہے ابن خزیمہ کے حوالہ سے بعض محدثین نے اس حدیث کو نقل کیا ہے ۔ کسی معتبر کتاب میں مجھے اس کی سند نہیں ملی۔ حافظ ابن قیم اعلام الموقعین کے ص ۶ ج ۲ میں اس حدیث کا ذکر کرکے فرماتے ہیں لَمْ یَقُلْ عَلَی صَدْرِہِ غَیْرُ مُؤَمَّلِ بْنِ اِسْمَاعِیْلَ۔ کہ مؤمل بن اسماعیل کے سوا اس حدیث میں  عَلَی صَدْرِہٖ  کسی نے



[1]   حدیث بیان کرنا ۔

[2]   پختہ ، موزوں دلیل ۔

[3]   السنن ابو داود ۱ / ۲۰۱ ، المصنف ابن ابی شیبہ۱ / ۳۴۳ ، المسند لامام احمد ۱ / ۱۱۰ ، الدارقطنی ۱ / ۲۸۶ ، البیہقی۲ / ۳۱ ۔

[4]    جرح کی جمع ہے مراد یہ ہے کہ طعن کرنے والا کسی راوی کے بارے میں کہے کہ فلاں اکذب الناس ہے یا کہے کہ فلاں روایت کرنے میں محتاط نہیں یا فلاں کی یاداشت کمزور ہے وغیرہ۔

[5]    ایسی جرح کہ جسمیں جرح کا سبب بیا ن نہ کیا جائے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن