30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سال بھر تک رزقِ حلال
مَنْ جَاعَ اَوِاحْتَاجَ فَكَتَمَهُ النَّاسَ كَانَ حَقًّا عَلَى الله عَزَّ وَجَلَّ اَنْ يَرْزُقَهُ رِزْقَ سَنَةٍ مِنْ حَلَالٍ
(شعب الایمان، 7 / 215، حدیث: 10054)
فرمان ِمصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم :”بھوکا اور حاجت مند اگر اپنی حاجت لوگوں سے چھپائے ۔ خدائے تعالی رزق حلال سال بھر تک اسے عنایت کرے۔“
شرحِ حدیث: یہاں بھوک سے مراد قابل ِبرداشت بھوک ہے جس سے ہلاکت نہ ہو،اس کا چھپانا اور خود کما کر پیٹ بھرنا بہتر ہے، لیکن اگر بھوک سے جان نکل رہی ہے تو اس کا ظاہر کرنا کسی سے کچھ لے کر بقدر ضرورت کھالینا فرض ہے،اگر چھپائے گااور بھوکا مرجائے گا تو حرام موت مرے گا۔
(مراٰۃ المناجیح،7/84)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع