30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سر میں لوہے کی کیل
لَاَنْ يُّطْعَنَ في رَأْسِ اَحَدِكُمْ بِمِخْيَطٍ مِنْ حَدِيدٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ اَنْ يَّمَسَّ اِمْرَاَةً لَا تَحِلُّ لَهُ
(معجم کبیر،، 20/211، حدیث: 486)
فرمان ِمصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم :تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی کیل گھونپ دی جائے یہ اس کے لئے اس سے بہتر ہے کہ وہ ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لئے حلال نہیں۔“
شرح حدیث حدیثِ پاک میں لوہے کی کیل یا سوئی وغیرہ کواس لئے خاص کیا گیا ہے کہ یہ دوسری تکلیف پہنچانے والی چیزوں کےمقابلے میں زیادہ تکلیف پہنچانے والی ہے۔ غیر محرم (یعنی اجنبیہ)عورت کو فقط چُھونے کا یہ عذاب ہے تو پھر اُس شخص کا کیا حال ہوگا کہ جو اس سے بھی بڑھ کر گناہ کرے جیسے کہ کسی عورت سے بدکاری کرنا وغیرہ ۔
( التیسیر بشرح الجامع الصغیر، 2/ 208 )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع