30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اہلِ عرب سے محبت
اَحِبُّوْا الْعَرَبَ لِثَلَاثٍ لِاَنِّیْ عَرَبِیٌّ وَالْقُر اۤ نُ عَرَبِیٌّ وَلِسَانُ اَھْلِ الْجَنَّۃِ عَرَبِیَّۃٌ
فرمان ِمصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم :تین باتوں کے سبب عرب سے محبت کرو کہ میں عربی ہوں اور قرآن عربی ہے اور جنتیوں کی زبان بھی عربی ہے۔
(مستدرک ،5/117، حدیث:7081)
شرحِ حدیث:عرب سے مراد عرب کے مؤمنین ہیں۔ مؤمنین عرب ہمارے سروں کے تاج ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پڑوسی ہیں۔یہاں مرقات میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم عربی،قرآن مجید عربی،جنتیوں کی زبان عربی،قبر کا حساب عربی زبان میں ہے، عربی زبان تمام زبانوں سے زیادہ فصیح زیادہ مختصر ہے، اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ دوزخیوں کی عربی زبان نہیں ہوگی ،یہ بھی معلوم ہوا کہ قرآن وہ ہے جو عربی میں ہے،اس کے ترجمے قرآن نہیں نہ ان کی تلاوت نماز میں درست،حضرت ِجبریل علیہ السلام نے جو قرآن حضور کو سنایا وہ عربی تھا۔بعض علماء فرماتے ہیں کہ مرتے ہی سب کی زبان عربی ہوجاتی ہے اس لیے قبر و حشر کے سارے کاروبار عربی میں ہوں گے،اہلِ جنت کی زبان عربی ہی رہتی ہے۔
(مِراٰۃ المناجیح،8/333)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع