30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانچ سے پہلے پانچ
اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ:شَبَابَكَ قَبْلَ هَرَمِكَ،وَصِحَّتَكَ قَبْلَ سَقَمِكَ،وَغِنَاءَكَ قَبْلَ فَقْرِكَ، وَفَرَاغَكَ قَبْلَ شُغْلِكَ،وَحَيَاتَكَ قَبْلَ مَوْتِكَ ۔
(مستدرک5/435،حدیث:7916)
فرمان ِمصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم :پانچ سے پہلے پانچ کو غنیمت جانو(1)جوانی کو بڑھاپے سے پہلےاور(2)صحت کو بیماری سے پہلے اور (3)مالداری کو تنگدستی سے پہلےاور (4)فرصت کو مشغولیت سے پہلےاور (5)زندگی کو موت سے پہلے۔
شرحِ حدیث:سمجھدار شخص شام ہونے پر صبح کا انتظار نہیں کرتا اور صبح ہونے پر شام کا انتظار نہیں کرتا بلکہ اسے لگتا ہے کہیں ایسا نہ ہو اس سے پہلے ہی مجھے موت آجائے، اس لئے وہ نیک اعمال کرتا ہےجو اسے موت کے بعد کام آئیں گے، اسی طرح وہ صحتمندی کے زمانے کو غنیمت جانتے ہوئے اس میں نیکیاں کرتا ہے۔
(ارشاد الساری،13/486،تحت الحدیث:6416)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع