30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مُراد پوری
مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَهُ
(ابن ماجہ،3/490 ، حدیث: 3062)
”زم زم جس (مراد )کے لئے پیا جائے اُسی کے لیے ہے۔“
شرحِ حدیث: کیونکہ زم زم تمام پانیوں کا سردار ہے اور تمام پانیوں میں اشرف اور رتبے کے اعتبار سے اعلٰی ہے اور دلوں کو محبوب (یعنی پسندیدہ)ہے۔کیونکہ الله پاک نے اپنے خلیل (یعنی حضرتِ ابراہیم علیہ السلام )کے بیٹے (یعنی حضرتِ اسمعیل علیہ السلام )کی سیرابی اور ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھیجا تو یہ حاجت روائی ان کے بعد والوں کے لیے باقی رہی تو جو اِسے اخلاص کے ساتھ پئے تو اپنی ضرورت کو پا لے گا۔ کئی علمائے کرام نے اپنے مقاصد کے حصول کےلیے اِسےپیا تو انہوں نےاپنی مراد حاصل کر لی۔
(فیض القدیر شرح جامع الصغیر،7/273)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع